او پو کا آفیشل سمارٹ فون کے طور پر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2018 کو اسپانسر کرنے کا اعلان


لاہور(مارکیٹنگ ریلیز)اسمارٹ فون اور سیلفی ایکسپرٹ کے شعبے میں رہنما اوپو  نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیک (پی ایس ایل) 2018 کا نیا آفیشل اسمارٹ فون پارٹنر بننے کا فخریہ طور پر اعلان کیا ہے۔ انٹرنیشلر کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ چار سال تک گلوبل پارٹنر رہنے کے بعد اوپو نے اب کرکٹ کے میدان میں ایک نیا معیار قائم کردیا ہے۔ اوپو نے پاکستان میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اور مشہور فاسٹ بالر حسن علی کو اپنے پاکستانی ٹی وی کمرشل میں لیڈ ایکٹر کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ ایچ بی ایل۔ پی ایس ایل 2018 پاکستان سپر لیگ کا تیسرا سیزن ہے، یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2015میںقائمکیاجانے والا ٹی 20 کرکٹ لیگ کا ایک فرانچائز ہے۔ ایچ بی ایل۔ پی ایس ایل 2018 کا آغاز 22فروری 2018 سے دبئی میں ہوگا۔ کوالیفائرز لاہور میں ہونگے جبکہ فائنل کراچی میں ہوگا۔ اوپو پاکستان سپر لیگ کو اسپانسر کرنے والا پہلا عالمی سمارٹ فون برانڈ ہے۔ اوپو ملک بھر میں کھیلوں کی ترقی اور فروع میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے اور پی ایس ایل کی اسپانسرشپ سے پاکستانی نوجوانوں کی قابلیت کے حوالے سے کمپنی کے ویڑن اور یقین کااظہار ہوتا ہے۔
Share on Google Plus

About Voice of Taxila News

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment