پولیس اہلکار فیصل، اور سب انسپکٹر منیر کے خلاف بجرم155 ڈی، پولیس آرڈر 2002اور 161 ت پ کے تحت مقدمہ درج اہلکاروں کا پابند سلال کردیا گیا
ٹیکسلا (بیورورپورٹ) ٹیکسلا کے شہری سید صغیر حسین شاہ کی مدعیت میں تھانہ ٹیکسلا کے پولیس اہلکار کانسٹیبل فیصل اور سب انسپکٹر منیر کے خلاف سی پی او کے حکم پر زیر دفعات155D پولیس آرڈر 2002 اور 161 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، رشوت کے الزام میں ملوث اہلکاروں کا حوالات میں بند کردیا گیا، ادہر شہری سید صغیر حسین شاہ کی جانب سے مقدمہ کے اندراج پر ٹیکسلا میں بر سر پیکار مافیا بھی میدان میں کود پڑا شہری کو صلاح کرنے کے لئے دباو ڈالنا شروع کردیا گیا،صدر ٹیکسلا پریس کلب سید ڑضوان شاہ کے مطابق ان میں سیاسی کارندے، تاجر برادری اور دیگر مکاتب فکر کے لوگ جو پولیس ٹاوٹی کا کام کرتے ہیں شہری کو فون کر کے حراساں کر رہے ہیں کہ صلاح کر لو اور ان پولیس ملازمین کی جان خلاصی کرادو،منہ مانگے پیسے دینے کی بھی آفرز کی جارہی ہیں، پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے شہری سید صغٰر حسین شاہ جو کہ ایک غریب آدمی ہے کے پاس موبائل کا ڈیٹا وصول کیا جائے تو بہت سی سفید پوش شخصیات اور در پردہ پولیس کے لئے کام کرنے والی اہم سیاسی شخصیات کے نام منظر عام پر آسکتے ہیں، تاہم ان کے ناموں سے بھی جلد پردہ اٹھایا جائے گا، جو ایک غریب کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں، اور پولیس ساتھ دیکر اپنا نام کار خاص میں لکھوانے کے متمنی ہیں،ادہر ٹیکسلا پریس کلب کے صدر سید رضوان شاہ، چیئر مین ڈاکٹر سید صابر علی نے سی پی او کے بر وقت فیصلے اور غریب کو انصاف دلانے پر انکا شکریہ ادا کیا ہے،اور بالخصوص ٹیکسلا پریس کلب کی اس ضمن میں نہ صرف معاونت کی ہے بلکہ فوری طور پر ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے توجہ دلانے پر بھرپور نوٹس لیتے ہوئے جرات مندانہ اقدام کیا ہے، جس سے بلا شبہ محکمہ پولیس کا مورال بلند ہوا ہے، رضوان شاہ کے مطابق میڈیا مظلوموں کی دادرسی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا،سی پی او نے رشوت خور پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے انکے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ کیا ہے،

0 Comments:
Post a Comment