ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے )مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ، ٹیکسلا میں پارٹی کے حوالے سے بڑا اپ سیٹ سردار ممتاز پسوال کو مسلم لیگ ن این اے 63 کا ٹکٹ جاری کردیا گیا،اس ضمن میں کچھ لوگوں کو چوہدری نثار علی خان کے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے بعد بھی ابہام تھا کہ شائد اس حلقہ کا خالی چھوڑ دیا جائے ،تاہم پارلیمانی بورڈ نے ان تمام امیدواروں کے باقائدہ انٹرویو کئے جنہوں نے ٹکٹ کے لئے اپلائی کر رکھا تھا چوہدری نثار کے حوالے سے بھی یہی کہا جارہا تھا کہ انھوں نے پارٹی ٹکٹ کے لئے پارلیمانی بورڈ کا کوئی درخواست نہیں دی ، اس ضمن میں مختلف چے مے گوئیاں گردش کرتی رہیں ، بالاآخر نواز دھڑا بازی لے گیا اور سردار ممتاز پسوال کو قومی اسمبلی حلقہ این اے 63سے مسلم لیگ ن کا امیدوار کنفرم کردیا گیا،سردار ممتاز انتخابی نشان شیر پر الیکشن لڑیں گے ، یاد رہے کہ سردار ممتاز مسلم لیگ ن کے دیرینہ ساتھی ہیں ، مسلم لیگ ن کی جانب سے تحصیل ٹیکسلا کے صدر اور بعد ازاں مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں،پارلیمانی بورڈ کی جانب سے تاحال صوبائی نشستوں حلقہ پی پی 19 اور 20 کے لئے پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ نہیں کیا گیا ان حلقوں کی دور میں حاجی ملک عمر فاروق ، راجہ سرفراز اصغر، مقامی صحافی قاری ولی الرحمان ، اور کرنل (ر) کاظم رضا شامل ہیں،چوہدری نثار علی خان اب آزاد گروپ کے ساتھ الیکشن لڑیں گے ، پی پی 20 سے ملک سعید نواز ، جبکہ پی پی 19 سے سفیر خان انکے پینل میں شامل ہوسکتے ہیں ، حاجی ملک عمر فاروق چونکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر جدوجہد میں مصروف ہیں اور ٹکٹوں کے لئے ماڈل ٹاون لاہور چکر پر چکر لگا رہے ہیں ایسی صورت میں چوہدری نثار علی خان اپنے ساتھ ہوسکتا ہے انھیں نہ ملائیں بلکہ انکی جگہ کوئی دوسرا امیدوار لائیں ، جو انکے گروپ کا ہو اور انہی کا دم بھرتا ہو،ملک عمر فاروق کی پوزیشن واضح نہیں ہورہی ، ایک طرف انھوں نے چوہدری نثار کے کاغزات نامزدگی خود جمع کرائے بلکہ کورنگ امیدوار کے طور پر بھی اپنے کاغزات حلقہ این اے63 سے جمع کرا رکھے ہیں،لیکن پارٹی ٹکٹ کے لئے پی پی19 اور 20 سے اپلائی کیا تھا،
سردار ممتاز پسوال اور چوہدری نثار آمنے سامنے ،سردار ممتازپسوال کا ٹکٹ کنفرمِ شیر کے نشان پر الیکشن لڑیں گےِ مسلم لیگ ن پارلیمانی بورڈ نے فیصلہ سنا دیا

0 Comments:
Post a Comment