واہ کینٹ جیسے حساس علاقہ میں قتل کی المناک واردات، نا معلوم افراد نعش کو نالے میں پھینک کر فرار ہوگئے
واہ کینٹ (کرائم رپورٹر)واہ کینٹ جیسے حساس علاقہ میں قتل کی المناک واردات، تشدد کر کے حساس ادارے کے ملازم کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،نعش نالے سے برآمد، پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق 16 ایچ کے رہائشی شیخ محمد ایوب ولد شیخ محمد عالم کو اٹھارہ ایریا مسجد سیالکیوٹیاں کے قریب نامعلوم افراد نے تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش کو نالے میں پھینک کر فرار ہوگئے، پولیس نے اطلاع پر نعش کو قبضہ میں لیا، جبکہ قانون نافذ کرے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے، زرائع کے مطابق نعش کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات موجود تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بے دردی سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تاہم تاحال ملزمان کا پتا نہ لگ سکا، ایچ آئی یو ڈیپارٹمنٹ مصروف تفتیش ہے، واہ کینٹ جیسے حساس علاقہ میں قتل کی واردات سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالہ نشان ہے، شیخ محمد ایوب کی بابت معلوم ہوا ہے کہ اسکی عمر 52 سال کے قریب تھی،پولیس مختلف پہلووں پر تفتیش کر رہی ہے

Excellent people, Excellent work quality.
ReplyDelete