بسم اللہ ہوٹل سیل کرنے کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی مالک نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا، بھاری رشوت نہ دینے کی پاداش میں ہوٹل سیل کیا گیا
ٹیکسلا(کرائم رپورٹر)پچا س ہزار رشوت نہ دینے پر ٹیکسلا میں ہوٹل کو سیل کردیا گیا، مالک بسم اللہ ہوٹل جی ٹی روڈ جمیل آباد شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کی رات کچھ لوگ آئے اور جو اپنے آپ کو میڈیا نمائندگان بتا رہے تھے نے کہا کہ تم ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے ہو لہذا پچا س ہزار روپے دو تو تمھاری جان خلاصی ہوسکتی ہے جس پر مالک شاہد کا کہنا تھا کہ ہم اتنی رقم نہیں دے سکتے، آپ یہا ں بیٹھ کر روٹی کھا سکتے ہیں، کیونکہ ہم نے کیس قسم کی ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ اس پر مکمل طور پر عمل کیا جارہا ہے، جس پر ان لوگوں نے کہا کہ تم اسکا خمیازہ کل بھگت لینا، ہفتہ کو صبح ساڑھے دس بجے کے قریب اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا فہیم میاں بسم اللہ ہوٹل پہنچے جبکہ ہوٹل خالی تھا اور صفائی ہورہی تھی،اے سی نے کہا کہ تمھاری شکائت ہوئی ہے اور ہوٹل سیل کردیا،یاد رہے کہ کرونا وائرس اور ایس او اپیز کو آڑ بنا کر مختلف مقامات پر بھتہ خوری کا سلسلہ جاری ہے، جی ٹی روڈ واہ کینٹ، ٹیکسلا میں متعدد ہوٹل میں رات گئے رش ہوتا ہے جہاں انتظامیہ جانے کی بجائے چپ سادھ لیتی ہے، مالک شاہد نے میڈیا کے توسط سے چیف جسٹس سپریم کورٹ، وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر غلام سرور خان اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کی کرپشن کی روک تھام کے لئے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کی جائیں، اور ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

0 Comments:
Post a Comment