واٹس ایپ نے چھوٹے کاروباروں کے لئے ایپ کا نیا ورژن تیار کرلیا، اس میں کیا خاصیت ہے؟ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ اس وقت دنیا کی پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن ہے۔ اب کمپنی نے چھوٹے کاروباروں کے لیے ایپ کا نیاورژن تیار کر لیا ہے جس کی خصوصیت جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی۔ ویب سائٹ gadgetsnow.com اس نئی ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین ایک دوسرے کو رقم بھی منتقل کر سکیں گے۔ اس نئے ورژن کے ٹرائل بھارت میں جاری ہیں اور اس سلسلے میں واٹس ایپ نے بھارت کے بڑے بینکوں کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے بھی کر لیے ہیں۔
ان بینکوں میں سٹیٹ بینک آف انڈیا، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ایکسس بینک شامل ہیں۔اس کے علاوہ واٹس ایپ نے اس مقصد کے لیے بھارتی حکومت سے بھی منظوری لے لی ہے۔ بینکوں کے اشتراک سے جاری ان ٹرائلز کے بعد آئندہ ماہ پورے بھارت میں یہ سروس صارفین کو فراہم کر دی جائے گی اور اس کے بعد اس کا دائرہ باقی دنیا میں بھی پھیلایا جائے گا۔
Share on Google Plus

About Voice of Taxila News

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment