ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے )تحصیل ٹیکسلا میں ایک قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 63اور دو صوبائی نشستوں حلقہ پی پی 19 اور پی پی 20 پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے عوام میں زیر بحث ہے ، پارلیمانی بورڈ نے درخواست دینے والے امیدواروں کا آج ماڈل ٹاون لاہور میں انٹرویو کے لئے طلب کیا ،پارلیمانی بورڈ کو قومی اسمبلی حلقہ این اے63 کے لئے سرادر ممتاز کے علاوہ کسی بھی امیدوار نے درخواست جمع نہیں کرائی تھی، تاہم چوہدری نثار علی خان اس ٹکٹ کے امیدوار ضرور تھے لیکن انھوں نے باقائدہ پارلیمانی بورڈ کو درخواست نہیں دی تھی جس پر پرنٹ میڈیا ، الیکٹرونک میڈیا میں کافی بحث ہوتی رہی تاہم پارلیمانی بورڈ کا موقف تھا کہ درخواست دہندہ خود پارلیمانی بورڈ میں پیش ہوکر انٹرویو دے ، اس بحث و تمحیث کا یہ نتیجہ نکلا کہ بالا آخر چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ، جس کے بعد سردار ممتاز پسوال کو پارلیمانی بورڈ نے کلیر کردیا ، جبکہ قاری ولی الرحمان جنہوں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لئے پی پی 19 کے لئے درخواست دی تھی اسی طرح راجہ سرفراز اصغر جنہوں نے پی پی 20 کے لئے درخواست دی تھی ،اور سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق جنہوں نے 19 اور 20 دو نشستوں سے کاغزات جمع کرا رکھے ہیں اور ٹکٹ کے امیدوار ہیں کو آج پیر کے روز ماڈل ٹاون لاہور پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا تمام امیدوار پارلیمانی بورڈ کے رو برو انٹرویو کے لئے پیش ہوئے ضروری کاروائی کے بعد پارٹی ٹکٹ کا فیصل ہ دوروز کے لئے ملتوی کردیا گیا، اس طرح سردار ممتاز پسوال حلقہ این اے 63 کے لئے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر قرارپائے چونکہ انکے مقابلے میں کوئی بھی امیدوار نہیں چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے،اس حوالے سے سوشل میڈیا میں مختلف تبصرے کئے جارہے تھے ، حالانکہ حقیقت کو ثبوتاژ کر کے پے پر کی اڑائی جارہی تھی جس سے
اکثریت لوگ گمراہ ہورہے تھے،
چونکہ مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق تاحال پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لئے جاری دوڑ میں شامل ہیں ، اور وہ پی پی سات سے جیتنے والے امیدوار ہیں

0 Comments:
Post a Comment