واہ کینٹ ( ڈاکٹر سید صابر علی سے )واہ کینٹ جناح کالونی میں 23 سالہ نوجوان کا بہمانہ قتل،معمولی تلخی پر ساتھیوں نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، نوجوان کو اسکے آبائی گاؤں بیول میں سپردخاک کردیا گیا،واقعہ میں ملوث چار افراد کے خلاف تھانہ صدر واہ کینٹ میں مقتول کے والد ارشد محمود کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، تاحال پولیس کیس بھی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی، تفصیلات کے مطابق جناح کالونی واہ کینٹ کا رہائشی چوہدری عثمان ارشد ولد ارشد محمود رات ایک بجے کے قریب اپنے گھر جارہا تھا جہاں پہلے سے چند افراد اسکے تعاقب میں موجود تھے، جنہوں نے اسکے ساتھ کشی معاملے پر تلخ کلامی شروع کردی اور طیش میں آکر تیس بور پسٹل کے ساتھ فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے ملزمان میں عمران بٹ ساکن حسن ابدال ،سراج بٹ ساکن لوسر شرفو واہ کینٹ ، اور حماد ساکن جناح کالونی وغیرہشامل تھے،مذکورہ ملزمان متعدد قتل ڈکیتی اور چوری سمیت سنگین کیسوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں اور انکے خلاف مقامی تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں ، پولیس تھانہ صدر واہ کینٹ نے نامزد چار ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے کیس کی تفتیش شروع کردی تاہم پولیس تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی،مقتول کی نعش کو اسکے آبائی گاوں بیول پہنچا دیا گیا جہاں اتوار کے روز نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اسے اسکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا،
جناح کالونی واہ کینٹ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ، ملزمان نے معمولی تلخی پر 23 سالہ چوہدری عثمان ارشد کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، تھانہ صدر میں قتل کا مقدمہ درج پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام
واہ کینٹ ( ڈاکٹر سید صابر علی سے )واہ کینٹ جناح کالونی میں 23 سالہ نوجوان کا بہمانہ قتل،معمولی تلخی پر ساتھیوں نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، نوجوان کو اسکے آبائی گاؤں بیول میں سپردخاک کردیا گیا،واقعہ میں ملوث چار افراد کے خلاف تھانہ صدر واہ کینٹ میں مقتول کے والد ارشد محمود کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، تاحال پولیس کیس بھی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی، تفصیلات کے مطابق جناح کالونی واہ کینٹ کا رہائشی چوہدری عثمان ارشد ولد ارشد محمود رات ایک بجے کے قریب اپنے گھر جارہا تھا جہاں پہلے سے چند افراد اسکے تعاقب میں موجود تھے، جنہوں نے اسکے ساتھ کشی معاملے پر تلخ کلامی شروع کردی اور طیش میں آکر تیس بور پسٹل کے ساتھ فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے ملزمان میں عمران بٹ ساکن حسن ابدال ،سراج بٹ ساکن لوسر شرفو واہ کینٹ ، اور حماد ساکن جناح کالونی وغیرہشامل تھے،مذکورہ ملزمان متعدد قتل ڈکیتی اور چوری سمیت سنگین کیسوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں اور انکے خلاف مقامی تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں ، پولیس تھانہ صدر واہ کینٹ نے نامزد چار ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے کیس کی تفتیش شروع کردی تاہم پولیس تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی،مقتول کی نعش کو اسکے آبائی گاوں بیول پہنچا دیا گیا جہاں اتوار کے روز نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اسے اسکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا،

0 Comments:
Post a Comment