واہ کینٹ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا)ن لیگ کی قیادت این اے 63 کے متوقع ضمنی الیکشن میں جنرل (ر) عبدالقیوم کو پارٹی ٹکٹ جاری کرے،ن لیگ کے نظریاتی کارکن پارٹی فیصلوں کی مکمل پابندی کریں گے،واہ کینٹ مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکن شیخ مختار اشرف نے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ این اے 63 میں متوقع ضمنی الیکشن میں پی او ایف کے سابق چئیرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم کو ٹکٹ جاری کرے،بصورت دیگر ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمان کو اس حلقہ سے تمام اپوزیشن جماعتوں کا امیدوار نامزد کیا جانا بہتر ہوگا،انکا کہنا تھا کہ محمد زبیر گجراتی سمیت تمام نظریاتی کارکنان اس بات پر متفق ہیں کہ اگر اس پر عمل کیا گیا تو کوئی بعید نہیں کہ اس حلقہ سے کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے امیدوار سے یہ سیٹ چھینی جاسکے، تاہم مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکن قیادت کے فیصلوں کے پابند ہیں ،قیادت جو فیصلہ کرے گی کارکنان اس پر لبیک کہیں گے
این اے 63 کے متوقع ضمنی الیکشن میں قیادت جنرل (ر) عبدالقیوم کو پارٹی کا ٹکٹ دے ، شیخ مختار اشرف
واہ کینٹ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا)ن لیگ کی قیادت این اے 63 کے متوقع ضمنی الیکشن میں جنرل (ر) عبدالقیوم کو پارٹی ٹکٹ جاری کرے،ن لیگ کے نظریاتی کارکن پارٹی فیصلوں کی مکمل پابندی کریں گے،واہ کینٹ مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکن شیخ مختار اشرف نے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ این اے 63 میں متوقع ضمنی الیکشن میں پی او ایف کے سابق چئیرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم کو ٹکٹ جاری کرے،بصورت دیگر ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمان کو اس حلقہ سے تمام اپوزیشن جماعتوں کا امیدوار نامزد کیا جانا بہتر ہوگا،انکا کہنا تھا کہ محمد زبیر گجراتی سمیت تمام نظریاتی کارکنان اس بات پر متفق ہیں کہ اگر اس پر عمل کیا گیا تو کوئی بعید نہیں کہ اس حلقہ سے کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے امیدوار سے یہ سیٹ چھینی جاسکے، تاہم مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکن قیادت کے فیصلوں کے پابند ہیں ،قیادت جو فیصلہ کرے گی کارکنان اس پر لبیک کہیں گے

0 Comments:
Post a Comment