تحصیل ٹیکسلا سے سوشل میڈیا پر بہترین پرفارمنس ,نصیر الدین عمار کو چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عمدہ کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا گیا


ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)پا کستان تحریک انصاف تحصیل ٹیکسلا کے سوشل میڈیا ہیڈ نصیر الدین عمارنے کہا ہے کہ میں اپنے محبوب قائد متوقع وزیر اعظم عمران خان کا مشکور ہوں جنھوں نے مجھے 2018کے انتخابات میں بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیا میں انشاء اللہ آئندہ بھی پارٹی اور ملکی مفادمیں اپنی خدمات سر انجام دیتا رہوں گا تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے عمران خان بہت جلد وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہو کر ملک کی تقدیر بدل دیں گے اور ملک میں خوشحالی لائیں گے اور لٹیروں سے لوٹی ہوئی رقم لے کر ملکی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائے گی تحریک انصاف کے خلاف جو سازشی ٹولہ سرگرم ہے ان کے عزائم خاک میں مل جائیں گے میں نو منتخب ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان، سنیئر رہنما جہانگیر ترین ،سیکرٹری سوشل میڈیا پاکستان ڈاکٹر ارسلان خالد،افراسیاب ستی،سردار سید ریاض حسین شاہ ایڈوکیٹ،ملک عظمت محمود،حاجی زاہد رفیق،ملک پرویز،شیراز احمد شیرازی،فرخ مغل کا مشکور ہوں جنھوں نے مجھے تعریفی سرٹیفیکیٹ ملنے پر مبارکبادیں پیش کی ہیں میں آئندہ بھی پارٹی کی بہتری کے لیئے اپنی خدمات جاری رکھوں گا اور پارٹی کے وقار کا باعث بنوں گا۔
Share on Google Plus

About Dr Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment