راولپنڈی (بیورورپورٹ)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رکن شوریٰ وامیرضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ یوم آزادی پاکستان 14اگست کوضلع بھرمیں شاندارطریقے سے منائیں گے ،جے آئی یوتھ کی ضلعی تنظیم اس کی سفارشات مرتب کرے گی ، ارکان وکارکنان کیلئے تین ماہ کا کریش ٹریننگ پروگرام کاانعقاد کررہے ہیں جماعت اسلامی کا کارکن الیکشن میں ناکامی سے مایوس نہیں نئے عزم وحوصلے کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہے ہماری جدوجہد کا مقصداللہ کوراضی کرنا اوراللہ کی زمین پرنظام مصطفے ﷺ کے غلبے کیلئے موثرجدوجہد کرنا ہے تنظیم میں احتساب کا مربوط نظام موجود ہے کمی وکوتاہی کی نشاندہی کے بعد مستقبل کیلئے لائحہ عمل بنائیں گے۔ان خیالات کااظہارانھو ں نے مقامی میرج ہال میں ضلعی اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری ظفرالحسن جوئیہ،ضلعی نائب امراء راجہ محمدجواد،امتیازعلی اسلم ،محمدوقاص خان ،ڈاکٹرعثمان ظفر،چوہدری عطاء ربانی ،ناظم شعبہ تعلیم وتربیت جاوید قریشی سمیت دیگرذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔بڑی تعداد میں ضلع بھرسے شریک ارکان نے بھی آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی تجاویز اجتماع میں پیش کیں۔شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ جماعت اسلامی نے انتخابات کے جائزہ اوردھاندلی کے شواہد جمع کر کے وائٹ پیپر کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے۔10 اگست کو پنجاب کی صوبائی مجلس شوریٰ اور 11,12 اگست کو مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس منصورہ میں منعقد ہوگاجس میں تمام ایشوزکے تفصیلی جائزہ کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے پلاننگ کی جائے گی ۔
جماعت اسلامی کا یوم پاکستان شاندارطریقے سے منانے کااعلان ارکان وکارکنان کیلئے سہ ماہی کریش ٹریننگ پروگرام کریں گے، کارکن مایوس نہیں ،نظام مصطفے ﷺ کے غلبے کی کوشش جاری رکھیں گے،شمس الرحمان سواتی
راولپنڈی (بیورورپورٹ)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رکن شوریٰ وامیرضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ یوم آزادی پاکستان 14اگست کوضلع بھرمیں شاندارطریقے سے منائیں گے ،جے آئی یوتھ کی ضلعی تنظیم اس کی سفارشات مرتب کرے گی ، ارکان وکارکنان کیلئے تین ماہ کا کریش ٹریننگ پروگرام کاانعقاد کررہے ہیں جماعت اسلامی کا کارکن الیکشن میں ناکامی سے مایوس نہیں نئے عزم وحوصلے کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہے ہماری جدوجہد کا مقصداللہ کوراضی کرنا اوراللہ کی زمین پرنظام مصطفے ﷺ کے غلبے کیلئے موثرجدوجہد کرنا ہے تنظیم میں احتساب کا مربوط نظام موجود ہے کمی وکوتاہی کی نشاندہی کے بعد مستقبل کیلئے لائحہ عمل بنائیں گے۔ان خیالات کااظہارانھو ں نے مقامی میرج ہال میں ضلعی اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری ظفرالحسن جوئیہ،ضلعی نائب امراء راجہ محمدجواد،امتیازعلی اسلم ،محمدوقاص خان ،ڈاکٹرعثمان ظفر،چوہدری عطاء ربانی ،ناظم شعبہ تعلیم وتربیت جاوید قریشی سمیت دیگرذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔بڑی تعداد میں ضلع بھرسے شریک ارکان نے بھی آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی تجاویز اجتماع میں پیش کیں۔شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ جماعت اسلامی نے انتخابات کے جائزہ اوردھاندلی کے شواہد جمع کر کے وائٹ پیپر کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے۔10 اگست کو پنجاب کی صوبائی مجلس شوریٰ اور 11,12 اگست کو مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس منصورہ میں منعقد ہوگاجس میں تمام ایشوزکے تفصیلی جائزہ کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے پلاننگ کی جائے گی ۔

0 Comments:
Post a Comment