پنجابی پختون اتحاد کا اجلاس ،ممبران کا چئیرمین حاجی قدیم خان پر بھرپور اعتماد کا اظہارپختون برادری کے مشران کی کثیر تعداد میں شرکت، سابقہ عہدیدار بحال نئے کا چناو بھی عمل میں لایا گیا


ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی سے) پنجابی پختون اتحاد کا اجلاس نئے عہدے داروں کا اعلان ، چیئرمین حاجی قدیم خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار تفصیلات کے مطابق پنجابی پختون اتحاد کا اجلاس گزشتہ روز مرکزی چیئرمین حاجی قدیم خان کے ڈیر ے پر منعقد ہوا جس میں واہ کینٹ ٹیکسلا اور گردونواح سے کثیر تعداد میں پختون برادری کے مشران نے شرکت کی ، سابقہ عہدے داروں کو بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ اتفاق رائے سے نئے عہدے داروں کا اعلان کر دیا گیا ، جس کے مطابق حاجی ہمایوں خان صدر ، احمد شاہ سنیئر نائب صدر ، غنچہ گل نائب صدر اور رحیم شاہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا جبکہ20رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جس میں حاجی اسلم خان ، حاجی زرداد خان ، رسول محمد، حاجی محمد ، غلام حضرت، جنت گل، ارشد محمود ، فردوس خان ، حاجی اصغر، حاجی محمد اللہ، فضل معبود خٹک، گل مست خان ، رہیس خان ، حاجی مزاد خان ، گفتار خان ، رحیم شاہ، حاجی محمد شیر، حاجی محمد اسماعیل ، انار خان اور مولا داد یوسف زئی شامل ہیں۔ اس موقع پر نئے عہدے داروں غنچہ گل ، ہمایوں خان ، احمد شاہ اور رحیم شاہ نے پنجابی پختون اتحاد کے مرکزی چیئرمین حاجی قدیم خان اور مرکزی مشیر اعلیٰ حاجی فردوس خان پر اعتماد کلا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے حاجی قدیم خان نے ٹیکسلا واہ کینٹ اور گردونواح میں بسنے والے پختون برادری کے لیے لازوال خدمات سرانجام دی ہیں جس کو علاقے کی عوام اور پختون بردادی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کو سلام پیش کرتی ہے۔ انھوں نے کہا حالیہ جنرل الیکشن میں ٹیکسلا واہ کینٹ میں بسنے والے محب وطن پختون برادری کے ووٹ بینک نے فیصلہ کن کردار ادا کیا واہ کینٹ ٹیکسلا میں35000ہزار سے زائد پختون قوم آباد ہے پختون برادری متحد و منظم ہو چکی ہے، بھائی چارے کی فضا کے لیے پنجابی پختون اتحاد کے ہر رکن کا کردار قابل ستائش ہے۔ ٹیکسلا واہ کینٹ کی عوام نے ہمیں ہمیشہ عزت اور محبت سے نوازا اور ہم نے بھی بھائی چارے کی فضا کو اعلی اصولوں کے مطابق قائم دائم رکھا اور آئندہ بھی اخلاص ومروت کے سلسلوں کو جاری رکھیں گے۔ انھوں نے کہا عنقریب ٹیکسلا شہر ، یونین کونسل اور کینٹ بورڈز میں ممبر سازی کا آغاز کیا جائے گا جس کے لیے انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں
Share on Google Plus

About Dr Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment