ٹیکسلا، مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے جمیل آباد کی رہائشی کرونا سے متاثرہ خاتون چل بسی، کرم کمپلیکس کے پا س نالے سے 31سالہ افغانی باشندے کی نعش برآمدخانپور ڈیم سے پانی کا اخراج،نالہ ہرو میں شدید طغیانی ثواب گل کا تا حال پتہ نہ لگ سکا


ٹیکسلا (نا مہ نگار)ٹیکسلامیں مختلف حادثات واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے،پہلے واقعہ میں ٹیکسلا کینٹ کے علاقہ کرم کمپلیکس متصل نالے سے نور نبی ولد سید نبی افغان باشندے کی لاش ملی، پولیس نے اطلاع پر نعش قبضہ میں لیکر اسے پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردیادوسرے واقعہ میں ثواب گل پٹھان نالہ ہرو میں بہہ گیا،تیسرے واقعہ میں جمیل آباد گلی نمبر 22کی رہائشی پچاس سالہ خاتون جو کچھ روز قبل ہی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس لوٹی تھی، مذکورہ خاتون کو مشتبہ کرونا کیس کے طور پر واہ جنرل ہسپتال جبکہ بعد ازاں پی او ایف واہ کینٹ ایسولیشن منتقل کیا گیا تھا، مذکورہ خاتون کو اسی ماہ 21 مارچ کو کرونا مشتبہ کیس کے طور پر منتقل کیا گیا، آج بروز اتوار مذکورہ خاتون جان کی بازی ہار گئی،خاتون کو جلالہ روڈ حسین آباد ٹیکسلا میں ریسکیو ٹیم کی مدد سے دفنا دیا گیا،
 کرونا سے متاثرہ خاتون کی شہادت کے حوالے سے جب اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا فہیم خان سے کنفرم کیا گیا تو انھوں نے خاتون کی شہادت کی تصدیق کی ،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کینٹ کے علاقہ ٹمبر مارکیٹ کے نزدیک کرم کمپلیکس کے ساتھ موجود کالا نالے میں راگیروں نے نعش دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم اور شناخت کے لئے سول ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردی، متوفی کی شناخت نور نبی ولد سید نبی افغانی کے نام سے ہوئی،نوجوان اٖفغانی باشندے نور نبی کی عمر 31 سال کے قریب ہے، تاہم ہلاکت کی اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی پولیس مختلف پہلوں پر تفتیش کر رہی ہے،ادھراحاطہ ٹیکسلا کے قریب نالہ ہرو کے کنارے مٹی کے تودے پر تین افراد بیٹھے تھے،خانپور ڈیم سے پانی کے اخراج کی وجہ سے نالہ ہرو میں شدید طغیانی آئی ہوئی تھی اچانک مٹی کا تودہ دریا برد ہو گیا جس سے تینوں افراد نالہ رو میں بہہ گئے لوگوں نے فوراً دو افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ ایک شخص ثواب گل کا تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا مختلف امدادی ٹیمیں نالہ ہرو کے کنارے تلاش کر رہی ہیں۔
Share on Google Plus

About Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment