اٹک: ایم این اے میجر طاہرصادق نے گروپ کے سابق نا ظمین کو میدان میں اتار دیا، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے خصوصی اقدامات، مخیر حضرات سے مستحق اور دیہاڑی دار محنت کشوں کی امداد کی اپیل


اٹک (بیورورپورٹ) رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق کا اپنے گروپ کے رہنماوں سابق ناظمین چیئرمین یونین کونسلز اور عوام کے نام کرونا وائرس جیسی موذی وبا سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مستحق، غریب اور دیہاڑی دار محنت کشوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے تعاون اور ہر قسم کی مدد کا اعلان کیا میجر طاہر صادق نے کہا کہ 2005 میں جب زلزلہ آیاتو ہم نے اللہ کے فضل و کرم سے خیمہ بستیاں بسا کر متاثرین کو ان میں آباد کیا اور میرے ناظمین مخیر حضرات اور ہماری ضلع حکومت نے ہر طرح سے ان کی مدد کی اسی طرح 2008 میں سوات میں فوجی آپریشن اور حالات خرابی پر آنے والے متاثرین کی ہر طرح سے مدد اور تعاون کیا ان لوگوں کی دعائیں آج بھی ہمارے ساتھ ہیں میجر طاہر نے ضلع بھر میں اپنے گروپ کے رہنماوں سابق ناظمین چیئرمین یونین کونسلز اور سابق چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ اس صورتحال کے موقع پر میدان میں نکلیں اور ضلع کی غریب عوام کا ہر طرح سے خیال رکھتے ہوئے ان کی بھر پور مدد کریں اسی میں ہماری کامیابی ہے۔
Share on Google Plus

About Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment