کرونا سے عالمی اقتصادیات کو نئے چیلنجز درپیش ہونگے، شیخ محمدحاشر زیشان سعید،شیخ ارحم زیشان سعید


ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)کرونا سے عالمی اقتصادیات کو نئے چیلنجز درپیش ہونگے،کروناوائرس کی ہلاکت خیزی نے دنیا کے تمام ملکوں کی معاشرتی زندگی کو مفلوج کردیاہے،، اس سے پیدا بحران کے نتیجے میں عالمی اقتصادیات کو نئے چیلنجز درپیش ہونگے، ان خیالات کا اظہار چوہدری نثار علی خان لوورز کے رہنما  شیخ ارحم زیشان سعیداور شیخ محمد حاشر زیشان سعید نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا، نوجوان رہنماوں کا کہنا تھا کہ خوفناک وباء  نے عملی طور پر محمود و ایاز کو ایک صف میں لاکھڑا کیا ہے،انکا کہنا تھا کہ  دنیا اس وقت تاریخ کے بدترین انسانی بحران سے دوچار ہے۔ حکومت کی مس ہیڈلنگ اور رویہ قابل افسوس ہے۔ کرونا کے مسئلے پر بھی حکومت کی روایتی نااہلی اور کمزوری کھل کر سامنے آئی ہے، اس بیماری کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو مطلوبہ ضروری سامان بھی مہیا نہیں کرسکی، انکا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ مخیر حضرات ان مستحق اور غریب لوگوں کا ضرور خیال کریں جو اس مصیبت کی گھڑی میں آپکی امداد  کے منتظر ہیں، یہی موقع کہ جب اللہ تعالیٰ اپنے رب کو راضی کر سکتا ہے،کیونکہ حقوق العباد کی دین اسلام میں بڑی اہمیت ہے،
Share on Google Plus

About Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment