ڈھوک پٹھان گلشن کالونی میں اوباش نوجوان کی کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش، پولیس نے گرفتار کر کے زیر دفعات 376, 511 کے تحت مقدمہ درج کر لیا،
واہ کینٹ(کرائم رپورٹر) تھانہ سٹی واہ کینٹ کے علاقہ ڈھوک پٹھان گلشن کالونی واہ کینٹ وارڈ نمبر 8میں کمسن بچی کے ساتھ اوباش نوجوان کی مبینہ زیادتی کی کوشش، شور مچانے پر نوجوان بھاگ گیا، پولیس بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق ڈھوک پٹھان واہ ویلی کے رہائشی عثمان خالد ولد محفوظ الہیٰ نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بچی کو بابر بیگ ولد ارشاد بیگ نامی نوجوان نے ٹافیاں دینے کے بہانے اپنے بھینسوں کے باڑہ میں لے گیا جہاں اس نے بچی (ا لف، ن)کے ساتھ جسکی عمر چھ سال بتائی جاتی ہے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی پولیس نے ملزم بابر بیگ کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جبکہ چوکی نمبر تین کے انچارج راجہ دیدار نے لڑکے کی شناخت کرائی جسے بچی نے پہچان لیا، ملزم کے خلاف زیر دفعات 376, 511 کے تحت مقدمہ درج کر لیا،

0 Comments:
Post a Comment