ٹیکسلا کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب جلد ٹیکسلا کا دورہ کرینگے،حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشاں ہے، ایم این اے منصور حیات خان، ایم پی اے عمار صدیق خان، ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر کا بلدیہ ٹیکسلا میں پریس کانفرنس سے خطاب


ٹیکسلا(سید عمیر علی سے)ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے63منصور حیات خان نے ممبران صوبائی اسمبلی عمار صدیق خان اور ملک تیمور مسعود اکبر کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ترجیح بنیادوں پر کام کر رہی ہے،بہت جلد پی ایم اور سی ایم ٹیکسلا کادورہ کرینگے جس سے ٹیکسلا اور اس حلقہ میں تعمیروترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا اور انکا دورہ ٹیکسلا سنگ میل ثابت ہو گا، اس وقت حلقہ این اے63میں اربوں روپے کے میگا پروجیکٹس جاری ہیں،ممبر صوبائی اسمبلی عمار صدیق خان نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں میں بلاتفریق تعمیروترقی کا عمل جاری ہے،تحصیل بھر کے مڈل سکولوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے،متعدد سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں، ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا کہ حلقہ پی پی20میں بھی بلاتفریق تعمیروترقی کا عمل جاری ہے کینٹ بورڈز کے تمام وارڈز میں بھی عوامی مسائل حل کئے جا رہے ہیں، اس موقع پرسی ای او فضل اکرم خان چئیرمین زکوۃ کمیٹی ضلع راولپنڈی حاجی غلام حسن خان، ملک عظمت محمود، حاجی زاہد رفیق، حاجی ریاض حسین اعوان، سردار زبیر خان،ملک ایاز محمد، ملک سہیل عمران، حاجی اجمل خان،ملک محمد پرویز، ملک مشتاق، ملک ربنواز، سید مہتاب حسین شاہ، سید سرفراز شاہ، سید عترت حسین شاہ، ملک عمران، سید گلزار شاہ، ملک وقاص،راجہ شیراز احمد،وحید خان،سمیت دیگر عمائدین بھی موجود تھے،منصور حیات خان نے کہا کہ بھلڑ تا ختم نبوت چوک(سرائے کالا)فیصل شہید روڈ پر کام جاری ہے اسی طرح نہر روڈ پر بھی کام ہو رہا ہے شیر شاہ سوری روڈ جلد ہی تیار ہو جائے گی، لب ٹھٹھو، سنگ جانی، بانیاں سمیت دیگر علاقوں میں بھی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، چھ سکولوں کو سکینڈری سکولوں کا درجہ مل گیا ہے، حلقہ بھر میں سوئی گیس، بجلی،سیوریج اور گلیات کی پختگی کا کم ہو رہا ہے ہمارا مقصد حلقہ کے عوام کو سستا انصاف انکی دہلیز تک پہنچانا اور عوام کے مسائل بلاتفریق حل کرنا ہے،حکومت کی کوشش ہے کہ مہنگائی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ عوام کو سستا انصاف انکی دہلیز پر فراہم کیا جائے،ہم اہل حلقہ کی مشاورت سے ہی ترقیاتی کام کرا رہے ہیں،اس موقع پر چئیرمین زکوۃ کمیٹی ضلع راولپنڈی حاجی غلام حسن خان نے کہا کہ 21کروڑ سے زائد رقم احساس پروگرام کے تحت جبکہ، نابیناؤں،اور جہیز فنڈز کے لئے ادا کی گئی جبکہ سول ہسپتال ٹیکسلا کو بھی مستحق افراد کے لئے رقم فراہم کی گئی،مستقبل میں بھی مستحق لوگوں کے لئے ہم کام کرتے رہیں گے۔
Share on Google Plus

About Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment