سابق لیگی ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل گرفتار

 

مسلم لیگ نون کے سابق رکنِ قومی اسمبلی (ایم پی اے) چوہدری سرفراز افضل کو اینٹی کرپشن راولپنڈی نے گرفتار کر لیا۔

سرفراز افضل کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق سرفراز افضل نے اجازت کے بغیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹ فروخت کیے جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سرفراز افضل نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی خرید و فروخت کر کے شہریوں سے بھاری رقوم لوٹیں۔

ایف آئی آر میں سرفراز افضل کے والد چوہدری افضل خان، چچا ملک غلام رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ آر ڈی اے طاہر میؤ بھی ملزم نامزد ہیں۔

Share on Google Plus

About Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment