جی ٹی روڈ واہ کینٹ تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی،شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

 

واہ کینٹ(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)جی ٹی روڈپرتیزرفتارڈمپرنے موٹرسائیکل سوارکوٹکرماردی،شدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے جی روڈٹیکسلاواہ کینٹ میں تیزرفتارڈمپرزکے حادثات میں کمی نہ آئی،گذشتہ روزشریف ہسپتال واہ کینٹ میں ایک تیزرفتارڈمپرجس کا نمبر C-1290ہے نے موٹر سائیکل سوارنوجوان کوٹکرمارکرشدیدزخمی کردیا،ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پرپہنچ کرزخمی کوواہ جنرل ہسپتال پہنچادیا،جی ٹی روڈپرتیزرفتار ڈمپرزکے بڑھتے حادثات پراہلیان علاقہ نے ایک بارپھرتشویش کااظہارکیاہے اورموٹروے ہائی وے پولیس کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ تیزرفتارڈمپرزڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ مارگلہ جی ٹی روڈ سے بائی پاس دیاجائے جس پر صرف ڈمپرزاورہیوی ٹریفک کوچلنے کی اجازت ہوتاکہ جی ٹی روڈ پرآئے روزبڑھتے حادثات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

Share on Google Plus

About Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment