کوئٹہ: گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا - حادثے میں 6 افراد جان کی بازی حار گیے



کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں گیس لیکج سےدھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کے مطابق دھماکہ سرکی کلاں ڈبل روڈ کے قریب مولوی عبدالعزیز کے گھر میں مبینہ طور پر گیس لیکج کے باعث ہوا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے

غلام اظفر مہیسر  کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دیگر افراد میں 4 سے 9 سال کی عمر کے بچے ہیں جب کہ گھر کے مالک مولوی عبدالعزیز اور ان کے 2  بیٹوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے

Share on Google Plus

About Nawaitaxila

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment