مانسہرہ ( نمائندہ خصوصی )مانسہرہ کے علاقہ پھلڑہ میں 14 سالہ حماد ولد رفیق کو خاندانی دشمنی پر سفاک مخالفین نے گھر میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں تیز دھار آلے سے ذبح کردیا۔ اس دوران پولیس کو اطلاع دی گئی مگر مثالی پولیس ڈیزل کی عدم دستیابی کا بہانہ کرکے 3 گھنٹے تک موقع پر نہیں پہنچی، لواحقین کے مطابق اگر پولیس موقع پر پہنچتی تو بچے کو بچایا جاسکتا تھا۔لواحقین نے 14 سالہ حماد ولد رفیق کی تدفین سے انکار کرتے ہوئے میت کو سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سینکڑوں مظاہرین نے بارش اور سردی کے باوجود 20 کلو میٹر کا راستہ پیدل طے کرکے نعش کو مانسہرہ کے ٹاون شپ چوک میں رکھ کر شاہراہِ ریشم کو ٹریفک کیلئے بند کیا اور غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری تک تدفین نہ کرنے اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔مظاہرین کے مطابق پولیس افسران نے گذشتہ روز احتجاج کے دوران کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، نہ تو پانچ نامزد ملزمان میں سے کوئی گرفتار کیا اور نہ ہی غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی۔
مانسہرہ میں 14 سالہ بچہ مخالفت کی بناء پر ذبح کردیا گیا، لواحقین کا لاش شاہراہِ ریشم پر رکھ کر شدید احتجاج
مانسہرہ ( نمائندہ خصوصی )مانسہرہ کے علاقہ پھلڑہ میں 14 سالہ حماد ولد رفیق کو خاندانی دشمنی پر سفاک مخالفین نے گھر میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں تیز دھار آلے سے ذبح کردیا۔ اس دوران پولیس کو اطلاع دی گئی مگر مثالی پولیس ڈیزل کی عدم دستیابی کا بہانہ کرکے 3 گھنٹے تک موقع پر نہیں پہنچی، لواحقین کے مطابق اگر پولیس موقع پر پہنچتی تو بچے کو بچایا جاسکتا تھا۔لواحقین نے 14 سالہ حماد ولد رفیق کی تدفین سے انکار کرتے ہوئے میت کو سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سینکڑوں مظاہرین نے بارش اور سردی کے باوجود 20 کلو میٹر کا راستہ پیدل طے کرکے نعش کو مانسہرہ کے ٹاون شپ چوک میں رکھ کر شاہراہِ ریشم کو ٹریفک کیلئے بند کیا اور غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری تک تدفین نہ کرنے اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔مظاہرین کے مطابق پولیس افسران نے گذشتہ روز احتجاج کے دوران کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، نہ تو پانچ نامزد ملزمان میں سے کوئی گرفتار کیا اور نہ ہی غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی۔

0 Comments:
Post a Comment