صدمے کی صورت میں دل کا دورہ (Cardiac Arrest) پڑنے کے اسباب۔


صدمے کی وجہ سے دل کا دورہ یوں ہی پڑ سکتا ہے جس طرح اچانک مشقت کرنے سے پڑتا ہے ، لیکن ایسا نارمل صحتمند لوگوں کو نہیں ہوتا بلکہ انکو ہوتا ہے جن میں دل کے دورے کیلئے پہلے سے ہی زمین ہموار ہو چکی ہو ،اسکو ایک ایسی گاڑی کی مثال سے سمجھیں جس کو جب تیز چلنا ہوتا ہے تو زیادہ پیٹرول درکار ہوتا ہے جس کیلئے اسکی پیٹرول کی نالی پھیل جاتی ہے تا کہ انجن کو زیادہ پیٹرول دے سکے ، جب گاڑی آہستہ چلتی ہے تو اسکو کم پیٹرول درکار ہوتا ہے اور پیٹرول کی نالی کم قطر کے ساتھ بھی انجن کو درکار پیٹرول مہیاکر سکتی ہے ، اگر پیٹرول کی نالی کی باقاعدہ صفائی نہ کی جاے تو اس میں آہستہ آہستہ کچرا جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے ، اسکا مطلب ہے کہ یہ پھیل بھی جاے تو انجن کو کم پیٹرول دے گی ، ایسے میں اگر کبھی گاڑی تیز چلنے کی کوشش کرے تو اسکو کم پیٹرول ملے گا اور اس سے انجن فیل ہو جاے گا ، اگر کچرا بہت زیادہ نہ ہو تو گاڑی معمولی رفتار پر کم پیٹرول کے ساتھ بھی چل پاے گی ورنہ یہ بھی ممکن نہیں ہوگا ، انجن دل ہے ، زیادہ رفتار صدمہ ، مشقت ، تیز چلنا ، سٹریس اور ایسی کیفیات ہیں جن میں دل کی دھڑکن زیادہ ہو جاتی ہے ، پیٹرول کی نالی دل کو خون فراہم کرنے والی رگیں ہیں اور نالی میں پھنسا کچرا وہ کولیسٹرول ہے جو ان رگوں میں پھنس کر انکو اندر سے تنگ کر دیتا ہے ، اس تصویر میں سب سے دائیں طرف نارمل رگ اور اسکے ساتھ کولسٹرول سے تنگ ہوئی رگ دکھائی گئی ہے
Share on Google Plus

About Dr Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment