چین میں زیر زمین شاندار ہوٹل کی تعمیر


حیران کن میگا انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے چین فنِ تعمیر کا ایک اور شاہکار اور اپنی نوعیت کا انوکھا پراجیکٹ مکمل کرنے جارہا ہے۔ چین کے شہر شنگھائی میں زیر زمین لگڑری ہوٹل کی تعمیر جاری ہے جس کی 17 منزلیں زمین کی سطح سے نیچے ہیں۔ڈیپ پٹ نامی اس ہوٹل کو خوبصورت تیمانیا پہاڑوں کے بیچوں بیچ تعمیر کیا جارہا ہے جس کے لیے 100 میٹر زیر زمین کھدائی کی گئی ہے۔ 19 منزلوں والے اس ہوٹل کی 17 منزلیں زمین سے نیچے اور 2 زمین کے اوپر ہیں۔ویسے تو یہ پراجیکٹ 2006 میں شروع کیا گیا تھا تاہم اس کی سائنسی فزیبیلٹی تحقیق،ارضیاتی پیچیدگیوں اور بنیادوں سے جڑے تعمیری مسائل اور مشکلات کو حل کرنے میں 7 سال لگ گئے جس کے بعد 2013 میں اس عمارت کی تعمیر کا آغاز ہوا اور اب یہ میگا اسٹرکچر تعمیر کے مراحل تیزی سے طے کررہا ہے۔نقشے کے مطابق مین بلڈنگ میں ہوٹل کی لابی، کانفرنس رومز، انٹرٹینمنٹ اور دیگر حصے ہوں گے جبکہ مجموعی طور پر ہوٹل 370 کمروں پر مشتمل ہوگا جس میں ابتدائی دو منزلیں پانی کے اندر ہوں گی اور سیاح ان کمروں میں زیر سمندر جیسے ماحول کا مزہ لے سکیں گے۔منصوبے کے تحت اس پروجیکٹ میں ان ڈور اور آوٹ ڈور گارڈن اور آبشاریں بھی بنائی جائیں گی۔
Share on Google Plus

About Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment