کراچی ( بیورورپورٹ )سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے کہا ہے کہ اب عوام کی آواز سینیٹ میں گونجے گی. پی پی پی جمہوریت کاعلم بلند رکھے گی اور موجودہ سال الیکشن کاسال ہے اور اس موقع پر تمام جماعتیں اپنے اپنے منشور پیش کریں گی۔ کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ہم پاکستان کو مشکل وقت سے نکالنا چاہتے ہیں، بلوچستان سمیت چھوٹے صوبوں کے مسائل حل کرنے ہیں، اب عوام کی آواز سینیٹ الیکشن میں گونجے گی۔ایک سوال کے جواب میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ (ن)لیگ کوپارلیمان یاد آیا۔شیخ رشید سے متعلق سوال پر شیری رحمان نے کہا کہ شیخ رشید جوچاہیں بولیں،ان کوآئینی وجمہوری حق حاصل ہے۔ انھوں نے کہا پی پی پی جمہوریت کاعلم بلند رکھے گی اور موجودہ سال الیکشن کاسال ہے اور اس موقع پر تمام جماعتیں اپنے اپنے منشور پیش کریں گی۔ شیری رحمان نے کہاہے کہ پی ایس ایل فائنل کے کراچی میں انعقاد سے کراچی کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہوگئی ہیں۔
پی پی پی جمہوریت کاعلم بلند رکھے گی,پی ایس ایل فائنل سے کراچی کی رونقیں پھر بحال ہوگئیں:شیری رحمان
کراچی ( بیورورپورٹ )سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے کہا ہے کہ اب عوام کی آواز سینیٹ میں گونجے گی. پی پی پی جمہوریت کاعلم بلند رکھے گی اور موجودہ سال الیکشن کاسال ہے اور اس موقع پر تمام جماعتیں اپنے اپنے منشور پیش کریں گی۔ کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ہم پاکستان کو مشکل وقت سے نکالنا چاہتے ہیں، بلوچستان سمیت چھوٹے صوبوں کے مسائل حل کرنے ہیں، اب عوام کی آواز سینیٹ الیکشن میں گونجے گی۔ایک سوال کے جواب میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ (ن)لیگ کوپارلیمان یاد آیا۔شیخ رشید سے متعلق سوال پر شیری رحمان نے کہا کہ شیخ رشید جوچاہیں بولیں،ان کوآئینی وجمہوری حق حاصل ہے۔ انھوں نے کہا پی پی پی جمہوریت کاعلم بلند رکھے گی اور موجودہ سال الیکشن کاسال ہے اور اس موقع پر تمام جماعتیں اپنے اپنے منشور پیش کریں گی۔ شیری رحمان نے کہاہے کہ پی ایس ایل فائنل کے کراچی میں انعقاد سے کراچی کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہوگئی ہیں۔

0 Comments:
Post a Comment