ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے) غلام سرور خان نے احاطہ کچری میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا کہ اس شدید گرمی اور روزے کی
حالت میں آپ نے جس جوش و خروش سے میرا استقبال کیا وہ قابل ستائش ہے انشاء اللہ عید الفطر کے بعد بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے 25جولائی کو ہم آپ کے تعاون سے اس فرعونیت کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے دفن کر کے دم لیں گے شریف فیملی نے35سالہ اقتدار میں ملکی دولت کو مادر شیر سمجھ کر لوٹا اور اپنی جائیدادیں بنائیں مگر اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں انھیں دنیا میں ہی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گاجیلیں ان کا مقدر بن چکی ہیں
اب انھیں بچانے کوئی ضامن نہیں آئے گا ہمارا مشن مسلم لیگ ن کی گندی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے دفن کرنا ہے عوام شریفوں کے اصلی چہرے سے آشنا ہو چکی ہے
اب انھیں عوام نے مسترد کر دیا ہے اور پوری قوم نے اپنی امیدیں عمران خان سے وابستہ کر لی ہیں انشاء اللہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہو گا جس میں عوام خوشحال ہو گی،
دریں اثناجب پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے63غلام سرور خان ،پی پی19سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار عمار صدیق خان،پی پی20سے ملک تیمور مسعود اکبر نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے قبل پی ٹی آئی سیکرٹریٹ وحدت کالونی سے ایک جلوس کی شکل میں ٹیکسلا کچری کے احاطہ میں پہنچے توکارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور خوب نعرے بازی کی اس کے بعد ریٹرنگ آفیسر طاہر عباس سپراکے آفس ٹیکسلا پہنچے اور اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،اس موقع پرملک عظمت محمود، اجمل خان،سید چن شاہ کاظمی، سردار سید محمد علی، سید بلال حسن، حاجی ریاض حسین اعوان ، حاجی زاہد رفیق، ملک ایاز محمود،نصیرالدین عمار، راجہ محمد بلال، ملک مسعود گجر، ملک پرویز، ملک ربنواز، سید عترت شاہ، سید مہتاب شاہ، سید سرفراز شاہ، ادریس خان ڈی سی، ملک اورنگزیب گاجی، میر اورنگزیب،سید عاصم شاہ، ملک ثاقب ممتاز، ملک ظفر محمود، ملک فہد دلشاد، ملک فہد، ملک اعجاز، چوہدری سلیم بسیرا، حاجی امجد کاشمیری، سمیت دیگر حمایتی بھی موجود تھے۔





0 Comments:
Post a Comment