اس حلقہ سے جتنی وفا میں نبھائی کی کوئی مائی کا لال نہیں کرسکتا، 25جولائی کو جیپ کو اتنا لوڈ کر دینا ہے کہ بلا اور شیر نظر ہی نہ آئیں، چوہدری نثار کا گھڑی افغاناں میں جلسہ سے خطاب


ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے63,59چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں امت مسلمہ زوال پذیر ہے جب اوبامہ کے دور میں دہشت گردی کے خلاف انٹرنیشنل سمٹ ہوا تو مجھے پاکتسان کی نمایندگی کا موقع ملا میں نے برملا کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور ہر داڑھی والا مرد اور ہر برقعے والی خاتون دہشت گردی نہیں ہوسکتی ،مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ بند کرو، میں نے بطور وزیر داخلہ کراچی میں افواج پاکستان سے ملکر دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور ملک بھرمیں جاری دہشت گردی کی لہر کو کنٹرول کیا، میرے مخالف وہ لوگ ہیں جو نہ بول سکتے ہیں اور نہ ہی آپکا حق لے سکتے ہیں میں نے بڑے بڑے لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ،پاکستان کے اندر آپ کے حقوق کی جنگ لڑی اور دنیا بھر میں پاکستان کے لئے جنگ لڑی،نہ مل لگائی نہ فیکٹری نہ سی این جی بلکہ جو کچھ ملا اس حلقہ کے عوام پر خرچ کیا، روز محشر مجھ سے نہ صرف میرے اپنے بارے میں بلکہ مخلوق خدا کے بارے میں بھی پوچھا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل گڑھی افغاناں میں چئیرمین ملک داؤد، وائس چئیرمین انور خان کی جانب سے منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا جلسے سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی19حاجی ملک عمر فاروق، چئیرمین ملک داؤد نے بھی خطاب کیا ،جبکہ تقریب میں سفیر خان، حاجی فیاض خان تنولی، سردار سلطان، عمران حیدر نقوی، انور خان، عمر خان، ملک نثار اعوان، مقرب خان، ملک تنوہر شہزاد، شیخ ذیشان سعید، کے علاوہ اہلیان گڑھی افغاناں کے عوا م کثیر تعدا د میں موجود تھے، چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جو شخص مقامی ہے اس نے آپ سے وفا نہ کی میں غیر مقامی ہو کر بھی وفا کرتا رہا، دس کروڑ سے زائد کے ترقیاتی فنڈز اس یونین کونسل کے دئیے، اس علاقہ کا کوئی کونا بتا دیں جہاں میری خدمات کے نشان نہ ہیں اور وہ کونا بتا دیں جہاں میرے مکالف کی کوئی کارکرفگی ہے،گرلز سکول،بوائز سکول، ملپور، سموں میں میں نے اپ گریڈ کرائے 1985پر اگر نظر دوڑائی جائے تو نہ یہاں بجلی تھی نہ گیس، نہ گلیاں پختہ تھیں نہ سکولوں کی حالت زار بہتر تھی مگر آج آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہر طرف میری خدمات کے زندی نشانات موجود ہیں، 25جولائی پورے ملک کی نظریں اس حلقہ پر ہونگی میرا پیمانہ ووٹ کا نہیں میرا پیمانہ آپ کی خدمت ،حقوق العباد، اور اللہ تعالیٰ کی رضا ہے،جتنی میں نے اس حلقہ سے وفا کی کوئی مائی کا لال نہیں کرسکتا،میرے مقابلے میں کوئی فرشتے نہیں،گڑھی والوں میں نے ہمیشہ سر اٹھا کر سیاست کی ہے،میں ٹکٹوں کا محتاج نہیں،میرا ٹکٹ آپ ہیں،آپ کے جذبات دیکھ کر مجھے اندازہ ہو گیا ہے کہ جیت میری اور آپکی یقینی ہے،میرا مکالف تقریر نہیں کر سکتا،آپ کا حقکیا مانگے گا، جب فیس بک پر خاکے اآئے تو میں نے تمام سفیروں کو بلا کر بتایا کہ اگر خاکے بند نہ ہوئے ملک بھر میں سوشل میڈیا بند کردونگا، میں نے خاکے ہٹوا دئیے، بھارت سے ایک شخص آیا جب اس نے پاکستان اور کشمیر کے خلاف بات کی تو میں نے اسکی زبان بند کرادی آج تک پلٹ کر پاکستان نہیں آیا اللہ تعالیٰ نے مجھے حوصلہ اور قوت دی ہے،آپکی جنگ میں نے اسمبلی میں لڑی ہے اور پاکستان کی دنیا بھر میں،مجھے کسی کا کوئی خوف نہیں مگر سر ہمیشہ بلند رکھا یہ سب مجھے آپ پر مان کی وجہ سے ہے،آپ نے 25جولائی کو جیپ کو اتنا لوڈ کر دینا ہے کہ بلا اور شیر نظر ہی نہ آئیں،اس موقع پر چئیرمین ملک محمد داؤد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
Share on Google Plus

About Dr Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment