نواز شریف عوام کے سامنے سرخرو ہونگے،عدالتی فیصلہ بد نیتی پر مبنی، چوہدری نثار کو الیکشن میں عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے، سردارممتاز خان ،چوہدری نثار کو ہمارے اباو اجداد نے ٹیکسلا میں متعارف کرایا، چوہدری نثار کوہستان ہاوس کے سلیپنگ پارٹنر ہیں، شیخ صوفیان مسعودچوہدری نثار کے ساتھ ملکر بلدیہ ٹیکسلا پر شب خون مارنے والوں کو عوام 25 جولائی کومنہ توڑ جواب دیں گے،زیشان صدیق بٹ


ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے)مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 63 سردار ممتاز خان نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے الیکشن میں کسی صورت اثر انداز نہیں ہوسکتے ، مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے،ایساہی فیصلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف بھی آیا تھا گو کہ وہ اس دنیا میں نہیں لیکن لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے،نواز شریف کے خلاف بنے جانے والی سازش سے عوام کے حوصلے اور بھی بلند ہوئے ہیں،آنے والا دور بھی مسلم لیگ ن کا ہوگا،معزز جج کی جانب سے یہ لکھنا کہ استغاثہ کرپشن ثابت نہیں کرسکا ، یہی نواز شریف کی جیت ہے،سزا بد نیتی پر مبنی فیصلہ تھا،جسے عوام نے قبول نہیں کیا، نواز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ سازشی قوتوں کے خلاف علم جہاد ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈھبیاں ٹیکسلا میں پر ہجوم جلسہ سے خطاب کے دوران کیا، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 19 زیشان صدیق بٹ کا کہنا تھا کہ ہم خدمت کا عزم لیکر میدان میں اترے ہیں، چوہدری نثار کے ساتھ ملکر مقامی قیادت نے بے لوث خدمت کا صلہ پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر اپنے ہی وائس چئیرمین اور چئیرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کراکر دیا،جمہوری نظام کے تسلسل میں شب خون مارننے والوں کو عوام پچیس جولائی کو ووٹ کی پرچی سے جواب دیں گے،اس کا صلہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس سے بڑی سیٹ کے لئے امیدوار بنا کر دیا،نواز شریف مریم نواز نے عام ورکروں کو ان حلقوں سے ن کا ٹکٹ دیکر ثابت کردیا ہے کہ وفا دار کون ہے اور غدار کون ہے،ٹیکسلا والوں کو بکنے کا طعنہ دینے والے چوہدری نثار کو عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر منہ تور جواب دیں گے، سید سلطان شاہ کاظمی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں بھی مسلم لیگ کے ساتھ کھڑا تھا آئندہ بھی اسی پارٹی کا وفادار بن کر رہونگا،ٹیکسلا سے بوری بھر بھر کر ووٹ لینے والے نے ٹیکسلاکے عوام کی کلرسیداں میں تضحیک کی ، چوہدری نثار ٹیکسلا والوں سے ووٹ مانگنے کا حق کھو چکا ہے،، شیخ صوفیان مسعود کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جن سازشوں کا سامنا ہے ہم نے ملکر انھیں ناکام بنانا ہے،، گزشتہ ادوار میں چوہدری نثار کی کامیابی مسلم لیگ ن کی مرہون منت ہے ، اب وہ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے،چوہدری نثار کی فرعونیت سے ڈرنے والے نہیں،ہمارے اباو اجداد نے انھیں ٹیکسلا میں متعارف کرایا،چوہدری نثار بتائیں فیض آباد والا گھر کس نے بنایا ، انکا بیس کنال کا گھر کوہستان والوں نے بنایا ہے،چوہدری نثار کوہستان ہاوس کے سلیپنگ پارٹنر ہیں،لوگوں نے انکا مکروہ چہرہ دیکھ لیا ہے آج لوگوں سے محبتوں کا اظہار کیا جارہا ہے، کل تک ان لوگوں کو سلام کرنا گوارہ نہیں کرتے تھے،چوہدری نثار اس علاقہ کا مجرم ہے ،مشکل کی اس گھڑی میں ہم نے نواز شریف انکی دلیر بیٹی مریم نواز کا ساتھ دیناہے کیونکہ ہم وفادار لوگ ہیں،مفاد پرستی کی سیاست دم توڑچکی ہے اب چوہدری نثار کا یو م حساب قریب آچکا ہے ،جلسہ میں سابق چیئرمین بلدیہ ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ،عمر رشید،راجہ کامران ایڈووکیٹ، شیخ ساجد محمود،کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے
Share on Google Plus

About Dr Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment