واہ کینٹ جی ٹی روڈ مالا کنڈ کے پاس راہزنی کی واردات ، موٹر سائیکل الٹنے سے خاتون ڈیمپر کے نیچے آکر جان کی بازی ہار گئی


واہ کینٹ ( ڈاکٹر سید صابر علی سے )راہزنی کی واردات میں خاتون جاں بحق، مسیح برداری سے تعلق رکھنے والے محبت آباد واہ کینٹ کے رہائشی دلشاد یعقوب گزشتہ رات اپنی بیوی کائنات کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر اپنی بہن سے ملنے لالہ رخ جارہا تھا کہ مالاکنڈ سٹاپ جی ٹی روڈ پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے چلتے موٹر سائیکل سے اسکی بیوی سے پرس چھیننے کی کوشش کی اسی چھینا جبھٹی میں انکا موٹر سائیکل گر گیا ، خاوند روڈ سے نیچے جبکہ بیوی عین سڑک پر آگری دریں اثنا پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ڈیپمر نے اسے بر ی طرح کچل دیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بیس سالہ کائنات جسکی دلشاد سے ایک سال قبل ہی شادی ہوئی تھی موقع پر ہلاک ہوگئی،جبکہ موٹر سوار راہزن موقع واردات سے فرار ہوگئے،ناگہانی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا ،کائنات کونماز جمعہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا،یاد رہے کہ واہ کینٹ جی ٹی روڈ کے قریب اس قسم کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے جبکہ پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے،
Share on Google Plus

About Dr Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment