ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیاسی پیغام رسانی کی باتیں غلط ،میں نے اس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں کیاحلقہ عوام کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کرونگا،الیکشن میں دھاندلی کو شور ہر جگہ سنائی دے رہا ہے،تاہم حلقہ عوام بالخصوص پی او ایف کے محنت کشوں کا بے حدمشکور ہوں جنہوں نے الیکشن میں میری بھرپور سپورٹ کی،یہ وقت مناسب نہیں وقت آنے پر ہر جیز کی وضاحت کرونگا،تاریخ میں پہلی بار امریکہ آئی ایم ایف کو ڈائریکشن دے رہاہے،پاکستان کی جانب سے کسی نے جواب تک نہیں دیا،اپوزیشن کا واویلاکہ الیکشن چورہی ہوا اپنی جگہ،انکا کہنا تھاکہ کسی کو سلام کا جواب دینے کا ہر گز یہ مقصد نہیں کہ کسی قسم کی کوئی سیاسی پیغام رسانی ہوئی،جو بھی فیصلہ ہوگا عوام کی مشاورت سے کرونگا ان خیالات کا اظہار انھوں نے کوہستان ہاوس ٹیکسلا میں گروپ کے چیدہ چیدہ افراد سمیت اپنے سپورٹروں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیااس موقع پر چوہدری نثار گروپ کے امیدوار حلقہ پی پی20 فیصل اقبال، حلقہ پی پی19 عمر فاروق ، فایض خان تنولی ، سفیر خان ، حاجی ابرار دلدار خان راجہ عامر سعید،چئیرمین یو سی لب ٹھٹو علی اصغر اعوان، چئیرمین گڑھی افغاناں ملک داود،سید امجد شاہ آف گٹیا،حافظ صدیق،شیخ زیشان سعید، انور خان، ثاقب خان، ملک اویس، آصف نواز، اسد بٹ،، محمد ایوب صراف، ملک طاہر محمود، کے علاوہ سپورٹروں کی کثیر تعداد موجود تھی ،چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حلقہ کے عوام نے جو انھیں الیکشن میں پذیرائی دی وہ اسکے بے حد مشکور ہیں ،انھوں نے بالخصوص گروپ میں شامل آزاد امیدوار فیصل اقبال کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن میں ان تھک محنت کی اور الیکشن میں شانہ بشانہ چلے،انکا کہنا تھا کہ الیکشن میں ایک مضبوط اپوزیشن معرض وجود میں آئی ہے جبکہ تمام مذہبی قوتیں بھی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوچکی ہیں،اور دو پختون پارٹیاں بھی اپوزیشن کے اتحاد میں شامل ہیں ملک نا مساعد حالات کا شکار ہے،اس وقت داشمندی اور اتفاق اتحاد کی اشد ضرورت ہے،آنے والے وقت میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا،انھوں نے سیاسی طور پر کسی قسم کے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی رابطہ نہیں،جو فیصلہ ہوگا وہ عوام کی مشاورت سے ہوگا،میں کسی بھی دوست کی محنت پر شک نہیں کرتا،لوگوں نے مجھے بہت عزت دی ہے،وقت آنے پر بہت کچھ واضح ہوجائے گا،انھوں نے عندہ ظاہر کیا کہ جو کچھ بھی ہوگا انشا اللہ بہتر ہوگا ہمیں بہتری کی امید نہیں چھوڑنی چاہئے،میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ارض پاک کی خیر کرے ،کبھی اقتدار میری منزل نہیں رہا صرف ملک و قوم کی خدمت کے لئے میدان سیاست میں مصروف عمل ہوں ۔چوہدری نثار علی خان کی الیکشن کے بعد واہ کینٹ ٹیکسلا میں اپنے سپورٹروں سے پہلی باضاطہ میٹنگ تھی جس میں انھوں نے سب دوستوں کو شکریہ ادا کیا ،
سیاسی پیغام رسانی کی باتیں غلط ، اس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں کیاعوام کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کرونگا، وقت آنے پر ہر چیز واضح ہوجائے گی ،چوہدری نثار علی خان کا کوہستان ہاوس ٹیکسلا میں الیکشن کے کے بعد پہلا دورہ ورکرز سے خطاب

0 Comments:
Post a Comment