ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر آغا اختر حسین نقوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کبھی چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آئی،بلاول بھٹو کی سیاسی پالیسی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پیپلز پارٹی جمہوری اداروں کی بقا کے لئے ہر دور میں قربانی دیتی آئی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا، سید اختر حسین نقوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لئے قربانیاں لازوال ہیں ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی بقا اور جمہوریت کے فروغ کے لئے اپنے مفادات کو قربان کیا، حصول اقتدار پیپلز پارٹی کا کبھی ٹارگٹ نہیں رہا بلکہ جمہوری اداروں کی مضبوطی اور ملکی بقا و سالمیت ہی پیپلز پارٹی کا نقطہ نظر رہا ہے بلاول بھٹو کی موجودہ سیاسی پالیسی قابل تحسین ہے ،ان شااللہ پیپلز پارٹی جمہوری اداروں کے فروغ اور مضبوطی کے لئے پہلے سے بڑھ کر کردار ادا کرتی رہے گی، پیپلز پارٹی ایک قومی سیاسی جماعت ہے اور اپنے شہداء قائدین کے مشن پر عمل پیرا ہے، عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے ساتھ ساتھ جمہوریت کے فروغ کے لئے پیپلز پارٹی کا کردار ہمیشہ مثبت اور واضع رہا ہے،مستقبل میں بھی پارٹی وفاق کی وحدت کے لئے کوشاں رہے گی۔
پیپلز پارٹی کبھی چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آئی،بلاول بھٹو کی سیاسی پالیسی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آغا اختر حسین نقوی نائب صدرپیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر آغا اختر حسین نقوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کبھی چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آئی،بلاول بھٹو کی سیاسی پالیسی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پیپلز پارٹی جمہوری اداروں کی بقا کے لئے ہر دور میں قربانی دیتی آئی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا، سید اختر حسین نقوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لئے قربانیاں لازوال ہیں ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی بقا اور جمہوریت کے فروغ کے لئے اپنے مفادات کو قربان کیا، حصول اقتدار پیپلز پارٹی کا کبھی ٹارگٹ نہیں رہا بلکہ جمہوری اداروں کی مضبوطی اور ملکی بقا و سالمیت ہی پیپلز پارٹی کا نقطہ نظر رہا ہے بلاول بھٹو کی موجودہ سیاسی پالیسی قابل تحسین ہے ،ان شااللہ پیپلز پارٹی جمہوری اداروں کے فروغ اور مضبوطی کے لئے پہلے سے بڑھ کر کردار ادا کرتی رہے گی، پیپلز پارٹی ایک قومی سیاسی جماعت ہے اور اپنے شہداء قائدین کے مشن پر عمل پیرا ہے، عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے ساتھ ساتھ جمہوریت کے فروغ کے لئے پیپلز پارٹی کا کردار ہمیشہ مثبت اور واضع رہا ہے،مستقبل میں بھی پارٹی وفاق کی وحدت کے لئے کوشاں رہے گی۔

0 Comments:
Post a Comment