اہلیاں حلقہ این اے63,59کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے تحریک انصاف کے نامز د امیدوار قومی اسمبلی غلام سرور خان اور انکی پوری ٹیم کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ملک عظمت محمود، اجمل خان تنولی، ملک فہد دلشاد، حاجی ریاض حسین اعوان کا مشترکہ بیان


ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)تحریک انصاف تحصیل ٹیکسلا کے صدر ملک عظمت محمود، جنرل سیکرٹری اجمل خان تنولی، سنئیر نائب صدر ملک فہد دلشاد، سیکرٹری انفارمیشن حاجی ریاض حسین اعوان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اہلیاں حلقہ این اے63,59کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے تحریک انصاف کے نامز د امیدوار قومی اسمبلی غلام سرور خان اور انکی پوری ٹیم کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ، تحریک انصاف نے جو پانچ سال پہلے ملکی بقا و سالمیت کے لئے جدوجہد شروع کی تھی اسکا ثمر مل گیا ہے، اگست کا مہینہ قوم کے لئے خوشیاں لیکر آیا ہے ،اس میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی، اور یوم جشن آزادی بھی منایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے کہ انھوں نے تاریخی فیصلہ کیا دوسری جانب ملکی دولت لوٹنے والے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں اگست کا مہینہ قوم کے لئے بہت سی خوشیاں لیکر آیا، قوم کو اپنی پانچ سالہ جدوجہد کا ثمر مل گیا ہے، تحریک انصاف اور عمران خان نے جو ملک و قوم کے مفادت کی جنگ لڑی تھی اسکے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں،ملک سے اجارہ داری، اقربا پروری، کرپشن،لوٹ مار،کا خاتمہ ہو گیا ہے، ان انتخابات میں تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے،اس ملک کا نوجوان طبقہ ملک کے اندر حقیقی تبدیلی لانے کا باعث بنا ہے، انشااللہ وفاق سمیت کے پی کے اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی اور ملک ترقی کی منازل طے کریگا،اداروں کا تقدس بحال ہوگا اور تمام ادارے خود مختار اور مضبوط ہونگے ،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے خوابوں کو تعبیر ملے گی۔
Share on Google Plus

About Dr Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment