ترنول(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)اسلام آباد پولیس کے فرض شناس ایڈمن آفیسر اقبال ناصر اپنی سروس سے ریٹائرڈ ہوگئے ان کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں الوداعی پارٹی دی گئی جس میں آئی جی اسلام آباد پولیس جان محمدسمیت اعلیٰ پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس جان محمد نے انھیں اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا اور کہا کہ ایماندار اور فرض شناس پولیس آفیسر محکمہ کیلئے مثال ہوتا ہے۔مثالی پولیس آفیسرز کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جاتی ہیں،اس موقع پر اقبال ناصر نے کہا کہ مجھے میرے محکمے اور افسران نے ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھا اورمحکمے کی وجہ سے میری عزت میں بھی اضافہ ہوا۔اپنی ڈیوٹی کو ایمانتداری سے سرانجام دینا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے محکمہ کے وقار کو ٹھیس پہنچا ہو۔
اسلام آباد پولیس کے درض شناس آفیسر ایڈمن آفیسر اقبال ناصر سروس سے سبکدوش ہوگئے
ترنول(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)اسلام آباد پولیس کے فرض شناس ایڈمن آفیسر اقبال ناصر اپنی سروس سے ریٹائرڈ ہوگئے ان کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں الوداعی پارٹی دی گئی جس میں آئی جی اسلام آباد پولیس جان محمدسمیت اعلیٰ پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس جان محمد نے انھیں اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا اور کہا کہ ایماندار اور فرض شناس پولیس آفیسر محکمہ کیلئے مثال ہوتا ہے۔مثالی پولیس آفیسرز کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جاتی ہیں،اس موقع پر اقبال ناصر نے کہا کہ مجھے میرے محکمے اور افسران نے ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھا اورمحکمے کی وجہ سے میری عزت میں بھی اضافہ ہوا۔اپنی ڈیوٹی کو ایمانتداری سے سرانجام دینا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے محکمہ کے وقار کو ٹھیس پہنچا ہو۔

0 Comments:
Post a Comment