ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا میں بر وقت مریض چیک نہ کرنے پر لواحقین کی توڑ پھوڑدرجہ چہارم کے ملازم کو بہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ہسپتال میدان جنگ بن گیا


ٹیکسلا (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا میں علاج پر تاخیر کرنے پر لواحقین نے درجہ چہارم کے ملازم کو فٹ بال بنا دیا ،ملازم پر لواحقین کا بہمانہ تشدد،ماتحت عملہ کو زود و کوب کیا ، ہسپتال میں ہنگامہ آرائی ،کھلے عام غلیض زبان کا استعمال،شیشے توڑے اور ایم ایس آفس کی کرسیاں اٹھا کر باہر پھینک دی،ملزمان کے خلاف ایچ آئی ٹی چوکی میں درخواست زخمی ملازم کی جانب سے سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا اس وقت میدان جنگ بن گیا جب ایک مریض کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹریٹمنٹ کی غرض سے لایا گیاڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر دوسرے مریض کو چیک کرنے میں مصروف تھا مریض کے لواحقین نے جلدی چیک اپ کرنے کے لئے اسرار کیا تو موقع پر موجود درجہ چہارم کے ملازم محمد سلیمان نے بتایا کہ ڈاکٹر صاحب مریض چیک کر رہے ہیں آپ ابھی انتظار کریں تو مریض کے لواحقین ابرار اور اسلم ساکن ٹیکسلا نے تلخ کلامی کی اور گالم گلوچ شروع کردی ، جس پرسلیمان نے انہیں منع کیاتو انھوں نے اسکے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا اسی اثناء میں مریض کے دیگر لواحقین بھی پہنچ گئے اور سلیمان کو بُری طرح تشدد کا نشانہ بنایاجسکی بنا ء پرسلیمان کا سر پھٹ گیا،بازو اور ٹانگ پر بھی زخم آئے، مشتعل افراد نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کر دی،جبکہ ایم ایس آفس کی کُرسیاں اُٹھا کر پھینکتے رہے، شیشے توڑ دیئے ملزمان ہنگامہ آرائی کے بعدوہ فرار ہو گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان نے بتایا کہ انکے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اورحملہ آور وں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ہسپتال عملہ نے ان کے خلاف ایچ آئی ٹی چوکی میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی ہے
Share on Google Plus

About Dr Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment