ٹیکسلا (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)تھانہ صدر کے مشہور منشیات نائن سی کے مقدمہ میں نامزد پی او ایف واہ کینٹ کے حاضر سروس ملزم افتخار کو باعزت بری ۔ تفصیلات کے مطابق افتخار احمد ولد محمد یوسف سکنہ واہ کینٹ جو کہ پی او ایف واہ کینٹ کا سرکاری ملازم ہے کے خلاف تھانہ صدر واہ کے سب انسپکٹر نبیل احمد کی مدعیت میں نائن سی جرم کے تحت ایف آئی آر نمبر 2018/126 تھانہ صدر واہ میں درج کروا کے اڈیالہ جیل پابندوسلاسل کروا رکھا تھا۔ ملزم کی پیروی ماہر قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کر رہے تھے۔ جبکہ ملزم کا ٹرائل سید نوید رضا بخاری ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا کی عدالت میں زیر سماعت تھا ۔ طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر لاوارث چرس پولیس کی ناجائز ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر ڈالی گئی اور جھوٹا مقدمہ بنایا گیا جس کو استغاثہ عدالت میں ثابت نہ کر سکا۔عدالت نے فاضل وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم افتخار کو باعزت بری کر نے کا فیصلہ سنا دیا
تھانہ صدر واہ منشیات کیس میں ملوث ملزم کو عدم ثبوت پرفاضل عدالت نے باعزت بر ی کردیا، ملزم کی پیروی طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ کر رہے تھے
ٹیکسلا (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)تھانہ صدر کے مشہور منشیات نائن سی کے مقدمہ میں نامزد پی او ایف واہ کینٹ کے حاضر سروس ملزم افتخار کو باعزت بری ۔ تفصیلات کے مطابق افتخار احمد ولد محمد یوسف سکنہ واہ کینٹ جو کہ پی او ایف واہ کینٹ کا سرکاری ملازم ہے کے خلاف تھانہ صدر واہ کے سب انسپکٹر نبیل احمد کی مدعیت میں نائن سی جرم کے تحت ایف آئی آر نمبر 2018/126 تھانہ صدر واہ میں درج کروا کے اڈیالہ جیل پابندوسلاسل کروا رکھا تھا۔ ملزم کی پیروی ماہر قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کر رہے تھے۔ جبکہ ملزم کا ٹرائل سید نوید رضا بخاری ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا کی عدالت میں زیر سماعت تھا ۔ طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر لاوارث چرس پولیس کی ناجائز ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر ڈالی گئی اور جھوٹا مقدمہ بنایا گیا جس کو استغاثہ عدالت میں ثابت نہ کر سکا۔عدالت نے فاضل وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم افتخار کو باعزت بری کر نے کا فیصلہ سنا دیا

0 Comments:
Post a Comment