حسن ابدال ( بیورورپورٹ )گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں بیساکھی میلے کی تقریبات اپنے عروج پر پہنچ گئی بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری میلے میں شرکت کے لیے حسن ابدال پہنچ گئے۔پالکی کے جلوس نے میلے میں سماں باندھ دیا۔تفصیلات کے مطابق گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہر سال کی طرح بیساکھی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے
بیساکھی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے یاتری بڑی تعداد میں حسن ابدال پہنچ کر اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں۔گزشتہ رات تین خصوصی ٹرینوں کے ذریعے بھارت سے آنے والے 1898یاتری جتھہ لیڈر سردار روندر سنگھ کی قیادت میں حسن ابدال ریلوے اسٹیشن پہنچے تو ان کا استقبال ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری، اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکوکارا، چئیرمین ظہیر احمد سمیت محکمہ متروکہ وقف املاک کے اعلٰی افسران نے کیا۔یاتریوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکہ گلدستے بھی پیش کیے گئے۔اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔انہیں خصوصی بسوں کے زریعے گوردوارہ سری پنجہ صاحب پہنچایا گیا جہاں وہ تین روزہ قیام کے دوران اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔
اندرون ملک سے بھی 5 ہزار کے قریب یاتری بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے حسن ابدال پہنچ چکے ہیں۔آج یاتریوں نے پہاڑی پر واقع بابا ولی قندہاری کی بیٹھک پر حاضری دی جبکہ بعد ازاں پالکی جا جلوس نکالا گیا جس میں یاتریوں نے تلوار زنی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا۔جلوس کے شرکاء4 نے مزہبی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔بیساکھی میلے کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے آر پی او راولپنڈی احمد اسحاق جہانگیر نے بھی اچانک گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ کیا اور سیکورٹی کی صورت حال کو تسلی بخش قرار دیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری بھی موجود تھے۔یاتریوں کی جانب سے مزہبی رسومات کے دوران مزہبی کتاب گرنتھ کا پاٹ بھی کیا جاتا ہے
جبکہ یاتری گوردوارہ میں متھہ ٹیکنے جو اپنی خوش قسمتی جانتے ہیں۔بیساکھی میلے کی مرکزی تقریب رسم بھوگ 14 اپریل کو ادا کی جائے گی جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سمیت اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔




0 Comments:
Post a Comment