صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے،ٹیکسلا انجینئیرنگ یونیورسٹی میں قائم ضلع کے سب سے بڑے قرنطینہ سنیٹر کادورہ کیا


ٹیکسلا(سید عمیر علی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا دورہ ٹیکسلا، اپنے دورہ کے موقع پر انھوں نے ٹیکسلا انجینئیرنگ یونیورسٹی میں قائم ضلع کے سب سے بڑے قرنطینہ سنیٹر کامعائنہ کیا، مریضوں کے لئے فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا،اس موقع پر خاتون اؤل بیگم ثمینہ علوی بھی انکے ہمراہ تھیں،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قرنطینہ سینٹر میں قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا،


سینٹر میںموجود طبی عملہ سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال سے متعلق معلومات حاصل کیں،ضلعی انتظامیہ نے صدر مملکت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سینٹر میں تقریباً آٹھ سو افراد رکھنے کی گنجائش ہے،ان مریضوں کی دیکھ بھال اور انھیں قرنطینہ کے دوران تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں،بریفنگ کے دوران بریا گیا کہ قرنطینہ سینٹر میں موجو طبی عملہ کو بھی مکمل حفاظتی سامان فراہم کیا گیا ہے،صدر مملکت نے قرنطینہ سینٹر میں دستیاب تمام سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے متاثرین کی موثر طریقے سے دیکھ بھال کی جائے،صدر مملکت کے دورے کے دوران سماجی فاصلے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی گئی،اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں، اس موقع پر کمشنرراولپنڈی، ڈپٹی کمشنر، سی پء او،ایس پی آپریشن، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹیکسلا ایس ایچ او ز سمیت طبی ماہرین اور دیگر انتظامیہ کے ذمہ داران موجود تھے۔
Share on Google Plus

About Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment