یوم پاکستان سادگی سے منایا جارہا ہے


اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر یوم پاکستان آج سادگی سے منایا جارہا ہے، دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور ملک کے لیے سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔یوم پاکستان کے آغاز پر توپوں کی سلامی کے علاوہ نعرہ تکبیر اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔23 مارچ،پاکستانی قوم کا اپنے نظریے سے تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے 23 مارچ کے پیغام میں کہاکہ آج ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو کورونا کے وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کیلیے متحد ہونے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر اور صحت کے کارکنان اس بحران میں دفاع کی اولین صف میں شامل ہیں، قوم انہیں بے لوث کوششوں پر سلام پیش کرتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے 23 مارچ کے پیغام میں کہاکہ پوری دنیا کو لپیٹ میں لینے والی آفت کا ہم نظم و ضبط کے ذریعے مقابلہ کر سکتے ہیں، ہم وطنوں سے درخواست ہے کہ خوف زدہ نہ ہوں، حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔واضح رہے کہ یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ اور ایوان صدر میں قومی اعزازات کی تقریب پہلے ہی منسوخ کی جا چکی۔حکومتی ذرائع کے مطابق اعزازات کی تقریب صورتحال بہتر ہونے پر منعقد کی جائے گی، جبکہ لاہورمیں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی نہیں ہوگی۔
Share on Google Plus

About Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment