مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کی عزت نفس مجروح کئے بغیر حلقہ کے عوا م کی مدد کی جائے، تمام کارکنان عوام کے دکھ درد میں شریک رہیں، چوہدری نثار کی ملک سعید نواز سے ٹیلی فونک گفتگو میں کارکنان کو حلقہ عوام سے رابطے میں رہنے کی ہدائت
واہ کینٹ(سید عمیر علی سے)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عوام کی عزت نفس مجروح کئے بغیر حلقہ کے عوا م کی مدد کی جائے،اس مشکل صورتحال میں حلقے کے اندر کوئی مشکلات درپیش ہیں تو مجھے آگاہ کیا جائے،میں اس مشکل کی گھڑی میں حلقہ کے عوام کے ساتھ ہوں،تمام دوست گلی محلوں میں جاکر عوام کی مدد کو یقینی بنایا جائے جہاں میری ضرورت ہوگی میں خود حاضر ہوں گا، یہ موقع سیاسی نمبر سکورنگ کا نہیں بلکہ بلاتفریق عوام کی دہلیز انکی مشکلات حل کرنے کا ہے،اللہ تعالیٰ سے معافی منگنے کے عمل کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملک سعید نواز سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی مین میں اپنے عوام کو نہیں بھول سکتا، میرے تمام دوست،یوتھ کے نوجوان حلقہ کے عوام سے مکمل رابطے میں رہیں اور گلی محلوں میں جاکر مجبور و مستحق لوگوں کی عزت نفس مجروح کئے بغیر انکی بھرپو مدد کریں جہاں تک میری ضرورت ہوگی مین خود حاضر ہوں،میری حلقہ کے عوام سے گزارش ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں جہاں کثرت سے استغفار کریں اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں وہیں پر اس موذی وباء سے بچنے کے لئے مکمل احتیاط کریں اور دوستوں کو بھی اس بات پر آمادہ کریں انھوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کے دکھ درد کا ساتھی ہوں،بلاتفریق عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہوں اور مجھے اپنے مخلص دوستوں پر فخر ہے، انھوں نے ملک سعید نواز کی قیادت میں تمام دوستوں اور یوتھ کے نوجوانوں کو عوام کی خدمت کرنے کا ٹاسک دیا۔اور کہا کہ اس مصیبت کی گھڑی میں حلقہ کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور انکے دکھ درد کا مداوا کریں،

0 Comments:
Post a Comment