سعودی عرب میں واپس نہ جانے والے زائرین کیلئے رعایت کا اعلان، عمرہ زائرین نے اس مہلت سے فائدہ نہ اٹھایا تو ایسی صورت میں انھیں قانون کے مطابق انتہائی سزا دی جائے گی۔


ریاض(نیوز ایجنسی) سعودی وزارت حج وعمرہ نے سفری پابندی کے باعث وقت مقررہ پر اپنے ملک نہ جاسکنے والے عمرہ زائرین پرعائد جرمانے معاف کرنے کا اعلان کردیاسعودی وزارت نے متعلقہ اداروں کے اشتراک سے جامع منصوبہ مرتب کیا ہے جس کے تحت ایسے عمرہ زائرین جو سفری پابندی کے باعث وقت مقررہ پر اپنے ملک نہ جاسکے ان پر عائد جرمانے معاف کیے جائیں گے۔ ایسے زائرین اپنے عمرہ ویزا کی میعاد کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قانونی گرفت سے بچنے کیلئے مہلت کی درخواست دے سکتے ہیں۔وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزہ کی پابندی نہ کرسکنے والے زائرین 28 مارچ تک وزارت کی ویب سائٹ پر اپنی تفصیلات درج کرائیں۔ متعلقہ ادارے عمرہ زائرین کو ان کے وطن تک سفر کی سہولت فراہم کریں گے۔ ہر زائر کو سسٹم میں درج اس کے ٹیلی فون پر ایس ایم ایس بھیجا جائے گا جس پر اس کی پرواز اور سفر کی تفصیلات درج ہوں گی۔ وزارت حج وعمرہ نے انتباہ کیا ہے کہ اگر عمرہ زائرین نے اس مہلت سے فائدہ نہ اٹھایا تو ایسی صورت میں انھیں قانون کے مطابق انتہائی سزا دی جائے گی۔
Share on Google Plus

About Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment