واہ کینٹ، ٹیکسلا گردونواح میں آٹے کے سیلز پوانٹ ختم شدید بحران کا اندیشہ، حکومت کی ناقص پالیسی ملز مالکان نالاں


ٹیکسلا (بیورورپورٹ) واہ کینٹ، ٹیکسلا میں آٹے کے سیلز پوائنٹ حکومت نے ختم کر دیئے، تمام ملز مالکان کو  ٹرکنگ پوائنٹ نہ لگانے کے لئے ملز مالکان کو محکمہ فوڈ کی جانب سے منع کیا گیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قبل ازیں سیلز پوائنٹ سے عام آدمی مستفید ہوتے تھے، ملز مالکان کے مطابق 25سے 30 سیلز پوائنٹ پر عوام کو آٹا گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخ پر با آسانی دستیاب ہوتا تھا، جبکہ متعدد افراد گورنمنٹ نرخ پر آٹا لیکر خیبر پختون خوا میں مہنگے داموں فروخت کرتے تھے،فوڈ ڈائریکٹوریٹ لاہور کی جانب سے تمام ملز مالکان کو سیلز پوائنٹ لگانے پر منع کیا گیا ہے جس سے واہ کینٹ، ٹیکسلا میں آٹے کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے،حکومتی ناقص پالیسی کے باعث عام عوام  شدید مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے،دکانداروں کوقبل ازیں محکمہ فوڈ کی ریکوسٹ پر آٹا گورنمنٹ نرخ یعنی 780 روپے  پر دیا جاتا تھا جو بعد ازاں فاروقیہ سے ہری پور اور خیبر پختون خوا میں آٹا 13،14سو روپے بیس کلو آٹے کا تھیلا فروخت کرتے تھے،ملز مالکان کی جانب سے قوی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس پالیسی سے جہاں لوکل مارکیٹ میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہونے کا اندیشہ  ہے وہاں نہ تجربہ کار افراد کی بنا پر آٹا گورنمنٹ نرخ پر عام آدمی تک نہیں پہنچ سکے گا،محکمہ فوڈ کی جانب سے سیلز پوائنٹ کے خاتمہ سے آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے مذکورہ اقدام اور عوام دشمن پالیسی پر نظر ثانی کی فوری ضرورت ظاہر کی جارہی ہے
Share on Google Plus

About Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment