ُپاکستان میں چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب اورسورج گرہن 21 جون کو لگے گا


آنے والے مہینے یعنی جون میں دو گرہن لگیں گے پہلا چاند گرہن ہو گا جو نیم سایہ والا ہوگا جبکہ دوسرا سورج گرہن ہو گا اس میں سورج مکمل طور پر چھپ جائے گا۔
چاند گرہن 
پاکستان میں چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب کے دوران لگے گا۔یہ چاند گرہن رات کے دس بجکر پینتالیس منٹ پر لگنا شروع ہو جائے گا۔اس کی زیادہ سے زیادہ شدت 12:30 پر ہوگی۔یہ چاند گرہن دو بجکر چار منٹ پر ختم ہو جائے گا۔یہ چاند گرہن نیم سایہ والا ہو گا اس لئے اس کا زیادہ فرق محسوس نہیں کیا جا سکے گا۔یاد رہے چاند گرہن اس وقت لگتا ہے جب سورج اور چاند کے درمیان زمین آ جائے۔
سورج گرہن
پاکستان میں سورج گرہن 21 جون کو لگے گا۔یہ سورج گرہن پاکستان کے تقریباً تمام علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب سورج اور زمین کے درمیان چاند آ جائے۔پاکستان میں گرہن کا زیادہ زور بالائی سندھ، جنوبی پنجاب، وسطی اور جنوبی بلوچستان میں ہو گا۔جہاں سورج %96 تک چھپ جائے گا۔باقی علاقوں میں بھی 80 سے 95 فیصد تک سورج چھپ جائے گا۔پاکستان میں سورج گرہن صبح کے 9:47 منٹ پر لگنا شروع ہو جائے گا اس کی زیادہ سے زیادہ شدت 11:24 منٹ پر ہو گی اور یہ گرہن 1 بجے تک ختم ہو جائے گا۔مانا جاتا ہے کہ ان گرہنوں سے طوفانوں، بارشوں، آندھیوں کی شدت میں دگنا اضافہ ہو جاتا ہے۔آگے مون سون بھی آ رہا ہے۔اللہ ہم سب پر اپنا کرم کرے اور کسی نئی مصیبت میں مت ڈالے۔آمین.
Share on Google Plus

About Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment