چوہدری نثار علی خان کا قومی سیاست میں ہمشہ کلیدی کردار رہا۔اسامہ قاضی


واہ کینٹ(سید عمیر علی سے)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان یوتھ ونگ کے سرکردہ راہنما اسامہ قاضی نے کہا ہے کہ فخر پاکستان فرزند پوٹھوھار چوہدری نثار علی خان کا ملکی سیاست میں ہمیشہ مرکزی رول رہا ہے انھوں نے بطور وزیر داخلہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا،کراچی کی روشنیاں بحال کیں، مشکل کی اس گھڑی میں وہ دونوں حلقوں کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہے انکی ملکی خدمات سے انکار ممکن نہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، اسامہ قاضی نے کہا کہ کروناوائرس کی وباء کے موقع پر چوہدری نثار علی خان ملک کے واحد سیاست دان ہیں جنھوں نے اپنے دونوں حلقہ انتخاب میں ایک ٹاسک فورس قائم کی جس نے عوام کی عزت نفس کو مجروح کئے بغیر چوہدری نثار علی خان کی قیادت میں دیہاڑی دار طبقے اور مستحق لوگوں تک خفیہ طریقے سے رات کے اندھیرے مین راشن پہنچایا اور مدد کی جو اب بھی جاری ہے، انشااللہ ہم اپنے لیڈر چوہدری نثار علی خان کی قیادت میں حلقہ کے عوام کی بلا تفریق خدمت کا سفر جاری رکھیں گے،چوہدری نثار علی خان کی ملک و قوم کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
Share on Google Plus

About Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment