پنجاب حکومت کی ناانصافی پرمبنی پالیسی، فلور ملز ایسوسی ایشن نے مسترد کردی،پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اعلامیہ جاری،پنجاب بھر کے فلو ر ملز مالکان نے گند م کا سرکاری کوٹہ اٹھانے سے انکار کردیا، حکومت پالیسی پر نظر ثانی کرے، تحفظات دور نہ کئے گئے تو انتہائی اقدام پر مجبور ہونگے،


اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اعلامیہ جاری،،پاکستان فلو ر ملز ایسوسی نے گند م کا سرکاری کوٹہ اٹھانے سے انکار کردیا، کوٹہ کی تقسیم میں پنجاب حکومت کی نا انصافی پر مبنی پالیسی نا منظورفلور ملز مالکان نے سرکاری گندم کی سپلائی میں پنجاب حکومت کی نا انصافی پر مبنی پالیسی کو نا منظور کردیا،پاکستان فلو ر ملز ایسوسی نے گند م کا سرکاری کوٹہ اٹھانے سے انکار کردیا،صوبہ پنجاب کی معتصبانہ پالیسی کسی صورت منظور نہیں،نظر ثانی نہ کی گئی تو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن انتہائی اقدام پر مجبور ہوگی،پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ جاری،لاہور اور اسلام آباد میں پاکستان فلور ملز کے اجلاس جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے فلور ملز مالکان بھی موجود تھے، مرکزی عہدیداران پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن وائس چئیرمین شیخ محمد سعید، سابق چئیرمین ریاض اللہ خان، طارق سیٹھی،ثنا اللہ خان،طاہر صادق  ودیگرنے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے فلور ملز مالکان اور ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے مشاورت کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے،

جس پر فلور ملز انڈسٹری سے وابستہ سینکڑوں افراد کو شدید تحفظات ہیں،حکومت کی گندم کے اجراء کی پالیسی میں بہت بڑا خلا موجود ہے،جنہیں ختم کئے بغیر کسی صورت مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے،حکومت کی بیوروکریسی نے فلور ملز کو گندم کے کوٹہ کے اجراء کے لئے وفاقی حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی کمیٹی کی رپورٹ کا سہارا لیتے ہوئے شہری آبادی کو بنیاد  پر گندم کے اجراء کی پالیسی بنائی گئی جو کہ سراسر غلط ہے،بیورکریسی کے ایما پر فلور ملز کو انتہائی قلیل کوٹہ کی سپلائی سے فلور ملز چلانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوگا،

پالیسی بناتے وقت دیہاتی آبادی کو یکسر نظر انداز کیا گیا،پاکستان فلور ملز ایسوسی نے محکمہ خوارک کو تجویز دی تھی کہ تمام فلور ملز کو برابری کی بنیاد پر گندم کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے،پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں برابری کی سطح پر تمام فلور ملز کو گندم جاری کی جائے،ملک کے موجودہ حالات میں تمام فلور ملز مالکان نے حکومتی پالیسی پر اکتفا کیا،اور قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیا، انکا کہنا تھا کہ پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں درج زیل ایجنڈے کی منظوری دی گئی،جس کے مطابق صوبہ کے تمام اضلاع کے فلور ملز مالکان کے تحفظات دور ہونے تک محکمہ خوارک سے کسی قسم کا کوئی ایگریمنٹ نہیں کرے گی،اور جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیں گے،گندم کا کوٹہ کوئی فلور ملز مالک نہیں اٹھائے گا، اجلاس میں راولپنڈی، اسلام آباد کے فلور ملز مالکان بھی موجود تھے، 
Share on Google Plus

About Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment