ملک میں مہنگائی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔ انڈے 300 روپے درجن بکنے لگے




ملک میں سردیاں ختم ہونے کو ہیں لیکن انڈوں کی قیمت میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔

کوئٹہ میں ایک درجن انڈوں کی قیمت دو سو اسی سے تین سو روپے تک ہوگئی ہے اور   لاہور میں ایک درجن انڈوں کی قیمت دو سو سینتیس اور اسلام آباد میں دو سو اڑتیس روپے ہے، حیدر آباد میں تین سو روپے، ملتان میں دوسو پچاس ، فیصل آباد میں دو سو ساٹھ اور سوات میں تین سو روپے فی درجن میں انڈے فروحت کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دودھ کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اسلام آباد میں فی لیٹر دودھ  دو سو روپے ،لاہور میں ایک سو ستر روپے ، فیصل آباد میں ڈیڑھ سو روپے، ملتان میں ایک سو ساٹھ اور حیدر آباد میں ایک سو ستر سے دو سو روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بھی ویڈیو لنک پر خطاب میں مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے انڈوں کا تذکرہ کیا۔پشاور  میں ایک درجن انڈے تین سو روپے میں فروخت کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک درجن انڈوں کی قیمت ایک سوپینتیس روپے سے بڑھ کر دو سو چھیالیس روپے ہوگئی ہے، دودھ ایک سو سولہ روپے سے بڑھ کر ایک سوچھپن روپے فی لیٹر ہوگيا ہے اور چکن دو سو اسی روپے سےبڑھ کر چار سو ساٹھ روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں ان کو 30 سال سے جانتا ہوں یہ معیشت نہیں سنبھال سکتے ، آج ملک کی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔

Share on Google Plus

About Nawaitaxila

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment