ٹیکسلا سرکل کے تینوں تھانوں میں یوم شہدا نہائت عقیدت و احترام سے منایا گیاتینوں تھانوں میں شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانیاں جبکہ شہدا کی قبروں پر چادریں چڑھائیں گئیں،


ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے )ٹیکسلا سرکل کے تینوں تھانوں میں یوم شہدا نہائت عقیدت و احترام سے منایا گیاتینوں تھانوں میں شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانیاں جبکہ شہدا کی قبروں پر چادریں چڑھائیں گئیں،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا کے ایس ایچ او محمدریاض نے تھانہ ٹیکسلا میں تعینات اپنے پولیس افسران کے ہمراہ یوم شہداء کے موقع پر شہداء پولیس کے ایصال ثواب کے لئے تھانہ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا، اور شہیدراجہ محمد نیاز1245/C رہائشی بنی محلہ ٹیکسلا کی قبرپر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔تھانہ واہ کینٹ پولیس کے ایس ایچ او عبداللہ علی پاشا نے تھانہ واہ کینٹ میں تعینات اپنے پولیس افسران کے ہمراہ یوم شہداء کے موقع پر شہید سب انسپکٹر رانا منظور احمد252-Rاور دیگرشہداء پولیس کے ایصال ثواب کے لئے تھانہ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا، اسی طرح تھانہ صدرواہ میں تعینات پولیس افسران نے یوم شہداء کے موقع پر شہید ہیڈ کنسٹیبل آصف محمود3878/HC اور دیگرشہداء پولیس کے ایصال ثواب کے لئے تھانہ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیااور سرکل ٹیکسلا کے تینوں تھانہ جات میں بعداز قرآن خوانی وطن پاک کی بقاء اور سلامتی کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ساتھ یہ عہد بھی کیا گیا کہ وطن پاک کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
Share on Google Plus

About Dr Syed Sabir Ali

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 Comments:

Post a Comment