ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)ممبر صوبائی اسمبلی عمار صدیق خان نے کہا ہے کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے پولیس کے جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،دہشت گردی کے خاتمے اور قوم کی جان و مال کے حفاظت کے لئے جان کا نذرانے پیش کرنے والے جوان اس ملک کا مان ہیں،کے پی کے پولیس کی طرح ملک بھر میں پولیس کے لئے اصلاحات کی جائیں گی، وطن کی خاطر جان کا نذرانہ دینے والے جوانوں اور افسران کے خاندانوں کو بے ہارو مدد گار نہیں چھوڑیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم شہداء کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا، عمار صدیق خان نے کہا کہ پولیس کو سیاست سے آزاد کرینگے، سابق ادوار میں پنجاب کے حکمرانوں نے پولیس کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا اور شرفاء اور مخالفین کے خلاف پولیس کو کو حربہ بنایا گیا جس سے پنجاب میں پولیس کی شہرت کو نقصان پہنچا ،اور کارکردگی متاثر ہوئی،پولیس نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں،ہمیں پولیس کی فلاح و بہبودکے لئے عملی اقدامات کرنے ہونگے، ہم پولیس کا مورال بلند کرینگے، انکو جدید اسلحہ سے لیس کرینگے اور تنخواہوں سمیت دیگر مراعات میں بھی اضافہ کیا جائے گا، پولیس کے شہید ہونے والے جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،آئندہ پولیس سیاستدانوں کے بجائے قوم کی جان مال کی محافظ ہوگی،پولیس کی ڈیوٹیاں بہت زیادہ ہیں مگر سہولیات بہت کم اس میں بھی بہتری لائی جائے گی،پولیس کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دی جانے والی قربانیاں لازوال ہیں ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے جنھوں نے ارض پاک کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔
مادر وطن پر جان قربان کرنے والے پولیس کے جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، رکن صوبائی اسمبلی عمار صدیق خان کا یوم شہدا پر خصوصی پیغام
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)ممبر صوبائی اسمبلی عمار صدیق خان نے کہا ہے کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے پولیس کے جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،دہشت گردی کے خاتمے اور قوم کی جان و مال کے حفاظت کے لئے جان کا نذرانے پیش کرنے والے جوان اس ملک کا مان ہیں،کے پی کے پولیس کی طرح ملک بھر میں پولیس کے لئے اصلاحات کی جائیں گی، وطن کی خاطر جان کا نذرانہ دینے والے جوانوں اور افسران کے خاندانوں کو بے ہارو مدد گار نہیں چھوڑیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم شہداء کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا، عمار صدیق خان نے کہا کہ پولیس کو سیاست سے آزاد کرینگے، سابق ادوار میں پنجاب کے حکمرانوں نے پولیس کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا اور شرفاء اور مخالفین کے خلاف پولیس کو کو حربہ بنایا گیا جس سے پنجاب میں پولیس کی شہرت کو نقصان پہنچا ،اور کارکردگی متاثر ہوئی،پولیس نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں،ہمیں پولیس کی فلاح و بہبودکے لئے عملی اقدامات کرنے ہونگے، ہم پولیس کا مورال بلند کرینگے، انکو جدید اسلحہ سے لیس کرینگے اور تنخواہوں سمیت دیگر مراعات میں بھی اضافہ کیا جائے گا، پولیس کے شہید ہونے والے جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،آئندہ پولیس سیاستدانوں کے بجائے قوم کی جان مال کی محافظ ہوگی،پولیس کی ڈیوٹیاں بہت زیادہ ہیں مگر سہولیات بہت کم اس میں بھی بہتری لائی جائے گی،پولیس کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دی جانے والی قربانیاں لازوال ہیں ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے جنھوں نے ارض پاک کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔

0 Comments:
Post a Comment