ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)رحمن خان، عزت خان، تاج خان ،گل خان اور شاہ زمین خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجابی پختون اتحاد کی خود ساختہ باڈی کو ہم نہیں مانتے، بہت جلد دیگر پختون برادری کے مشترکہ اجلاس میں نئی باڈی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، خان گروپ کے ساتھ ہمارے قدیم روابط ہیں اور جب تک ہم زندہ ہیں غلام سرور خان ،عمار صدیق خان، محمد شفیق خان اور انکے خاندان کے ساتھ ہمارابھرپور تعاون اور تعلقات برقرار رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ چند لوگوں نے اپنی مرضی سے پنجابی پختون اتحاد کی باڈی کی تشکیل دی ہے اس باڈی کو تمام پختون برادری کی حمایت حاصل نہیں اور نہ ہی پوری پختون برادری کو اعتماد میں لیکر یہ فیصلہ ہوا اس لئے ہم اس خود ساختہ باڈی کو نہیں مانتے، انھوں نے کہا کہ غلام سرور خان، محمد صدیق خان (مرحوم ) کے فرزند عمار صدیق خان، اور انکے گروپ کے ساتھ ہمارے تعلقات عرصہ دراز کے ہیں ہم پوری زندگی نہ صرف خان گروپ کے ساتھ ہیں بلکہ غلام سرور خان، عمار صدیق خان اور انکے خاندان کے ساتھ ہمارا تعلق قائم رہے گا،انھوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں پختوں برادری نے جس طرح خان گروپ کا ساتھ دیا ہم انکے ممنون و مشکور ہیں۔پنجابی پختون اتحاد کی حقیقی تنظیم سازی جلد کی جائے گی،اور مشاورت سے نئی باڈی تشکیل دی جائے گی ، جو پختون بھائیوں کی نمائندہ تنظیم ہوگی
رحمن خان، عزت خان، تاج خان ،گل خان اور شاہ زمین خان نے پنجابی پختون اتحاد کی باڈی کو خود ساختہ قرار دے دیا،نئی باڈی کی تشکیل جلد کی جائے گی خان گروپ کے ساتھ عرصہ دراز سے تعلق ہے جو ختم نہیں ہوسکتا،حالیہ انتخابات میں پختون برادری نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا،
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)رحمن خان، عزت خان، تاج خان ،گل خان اور شاہ زمین خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجابی پختون اتحاد کی خود ساختہ باڈی کو ہم نہیں مانتے، بہت جلد دیگر پختون برادری کے مشترکہ اجلاس میں نئی باڈی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، خان گروپ کے ساتھ ہمارے قدیم روابط ہیں اور جب تک ہم زندہ ہیں غلام سرور خان ،عمار صدیق خان، محمد شفیق خان اور انکے خاندان کے ساتھ ہمارابھرپور تعاون اور تعلقات برقرار رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ چند لوگوں نے اپنی مرضی سے پنجابی پختون اتحاد کی باڈی کی تشکیل دی ہے اس باڈی کو تمام پختون برادری کی حمایت حاصل نہیں اور نہ ہی پوری پختون برادری کو اعتماد میں لیکر یہ فیصلہ ہوا اس لئے ہم اس خود ساختہ باڈی کو نہیں مانتے، انھوں نے کہا کہ غلام سرور خان، محمد صدیق خان (مرحوم ) کے فرزند عمار صدیق خان، اور انکے گروپ کے ساتھ ہمارے تعلقات عرصہ دراز کے ہیں ہم پوری زندگی نہ صرف خان گروپ کے ساتھ ہیں بلکہ غلام سرور خان، عمار صدیق خان اور انکے خاندان کے ساتھ ہمارا تعلق قائم رہے گا،انھوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں پختوں برادری نے جس طرح خان گروپ کا ساتھ دیا ہم انکے ممنون و مشکور ہیں۔پنجابی پختون اتحاد کی حقیقی تنظیم سازی جلد کی جائے گی،اور مشاورت سے نئی باڈی تشکیل دی جائے گی ، جو پختون بھائیوں کی نمائندہ تنظیم ہوگی

0 Comments:
Post a Comment